اچھا ٹیچر کون ہوتا ہے؟
- تحمل اور صبر والا: جو ہر بچے کو اس کی سمجھ بوجھ اور سیکھنے کی رفتار کے مطابق آگے بڑھائے۔
- نیا جاننے کی لگن ہو: ہمیشہ نئی چیزیں سکھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، کلاس کا ماحول خوشگوار بناتا ہے۔
- ہمدردی کا جذبہ رکھتا ہو: جوبچے کے جذبات اور احساسات کو سمجھے اور اس کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئے۔
- بچوں سے دلی لگاؤ: ہر بچے کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے اور ہر طالب علم کے لیے خوشی محسوس کرتا ہے۔
- بات کرنے کا فن جانتا ہو: بچوں سے ان کی ذہنی عمر کے مطابق بات کرے، تاکہ وہ آسانی سے سمجھ سکیں۔
- منصف مزاج: کلاس میں یکساں توجہ دیتا ہے تاکہ ہر بچہ خود کو اہم اور شامل محسوس کرے۔
- پڑھانے کے مختلف طریقے جاننے والا: ہر بچے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے، مختلف طریقے اپنائے تاکہ سیکھنے کا عمل دلچسپ اور موثر بنے۔
- کام سے محبت: اپنے مضمون کا ماہر ہو اور بچوں میں اسی مضمون کے لیے دلچسپی پیدا کرنے کا ہنر جانتا ہے۔
Average Rating: ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ (0 reviews)
 
                 
             
     
        
         Facebook
                            Facebook
                         X
                            X
                         LinkedIn
                            LinkedIn
                         WhatsApp
                            WhatsApp
                         Email
                            Email
                         Copy Link
                            Copy Link