روشن مستقبل کے خاکے کی مشق
روشن مستقبل کے خاکے کی مشق کے مقاصد:
والدین کو اپنے بچوں کے مستقبل سے متعلق اہداف پر مبنی روشن مستقبل کا خاکہ یعنی ویژن بورڈ تشکیل دینے میں مدد فراہم کرنا-
مذکورہ خاکے گھر اور سکول کی سطح پر کیسے پایہ تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں؛ اس عمل میں معاونت فراہم کرنا-
اہداف: والدین اور بچوں کو اپنے تعلیمی اہداف کے تعین میں مدد ملتی ہے۔
تعاون: والدین اور اساتذہ میں تعاون بڑھتا ہے۔
کارکردگی کا جائزہ: بچوں کی کارگردگی جانچی جاتی ہے اور ضرورت کے تحت اہداف میں رد و بدل بھی ممکن ہوتا ہے۔
