تین (3) ماہ تک
جسمانى نشوونما
- ترغیب کے ذریعے حرکت کی بجاےَ خود ہی اپنے جسم کو حرکت دیتے ہیں۔
- سر کو پیچھے گراے بغیر سہارے کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔
- رنگین چیزوں کی جانب متوجہ ہوتے ہیں اورانکی حرکت کے ساتھ نظریں گھماتے ہیں۔
- خوشی میں ہاتھوں اور پیروں کو تیز تیز ہلاتے ہیں۔
- اپنے ہاتھوں کو منہ کے قریب لاتے ہیں۔
- چیزوں کی جانب بڑھتے ہیں اورانہیں پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
- کھلونے کو مضبوطی سے پکڑتے ہیں۔
- پیٹ کے بَل لٹانے پر سر کو اوپراٹھاتے ہیں۔
ذہنی نشوونما
- چند منٹوں کے لیے متوجہ ہوتے ہیں۔
- اپنے جسم کے ارد گرد چیزوں کے پیچھے جاتے ہیں۔
- اپنی خاطر اپنی حرکات کو دہراتے ہیں۔
- ماں کی چھاتی اور بوتل/فیڈر میں فرق پہچانتے ہیں۔
زبانی نشوونما
- بچے گلے سے مختلف آوازیں نکالتے ہیں جیسے آ، ای، او وغیرہ۔
- ماں کی مسکراہٹ کو دیکھتے اورآواز سننے پر خوشی سے آوازیں نکالتے ہیں۔
- مختلف آوازوں کو سنتے ہیں۔
- بچے رونا کم کر دیتے ہیں۔
- بچے خوشی سے مختلف آوازیں نکالتے ہیں۔
- بچہ مختلف آوازوں کی نقل اتارتے ہوےَ منہ میں بڑبڑاتا ہے۔
سماجی وجذباتی نشوونما
- لوگوں کو دیکھتے ہی فوری مسکراتے ہیں۔
- چہروں کی پہچان کرتے ہیں۔
- لوگوں کے ساتھ کھیلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اورکھیل بند ہوتے ہی بچے رونا شروع کردیتے ہیں۔
- چہرے کے تاثرات کی نقل اتارتے ہیں، جیسے مسکرانے یا رونے والی شکل بنانا۔
- بھوک، درد اورتھکاوٹ کے اظہار کے لیے مختلف انداز میں روتے ہیں۔
- اپنی خوشی اوراداسی کا اظہارکرتے ہیں۔
- پیارکی صورت میں بچے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
- والدین کے پہنچتے ہی بچے رونا بند کر دیتے ہیں۔
- چہرے اور جسم کے مختلف حصوں کو پہچانتے ہیں۔
کھیل
اپنے بچے کے لیے چیزوں مثلاً جھنجھنے، بڑے رنگ یا کسی تار کو آہستگی سے اپنی جگہ سے ہٹائیں تاکہ وہ اُن تک پہنچ سکے۔ کھیلنے سے آپ کا بچہ دیکھنا، سننا، محسوس کرنا، آزادی سے حرکت کرنا اورآپ کوچھونا سیکھتا ہے۔
بچے سے بات کریں
اپنے بچے کے ساتھ مسکرائیں اور ہنسیں۔ اپنے بچے سے باتیں کریں۔ اپنے بچے کی آواز اور تاثرات کی نقل اُتار کر اظہار کا عمل جاری رکھیں۔