پانچ (5) سال تک
جسمانى نشوونما
- پاؤں کے غیر ضروری استعمال کو ترک کرنا۔
- بڑے سائز کے گیند کیچ کرنا۔
- پاؤں کے پنجوں اور ایڑیوں کے بل پیچھے کی طرف چلنا۔
- بہترانداز میں دیواراوراونچی جگہوں پرچڑھنا اورآساٰنی کے ساتھ بھاگنا۔
- ہر سیڑھی پر ایک ایک قدم جما کر چڑھنا اوراترنا۔
- قلابازیاں لگانا۔
- کھانے کے لیے چمچ کا استعمال کرنا۔
- خود سے باتھ روم استعمال کرنا۔
ذہنی نشوونما
- َ خود سےکپڑے بدلنا۔
- ۱۰ سے زائد چیزوں کے نام گنوانا۔
- مختلف اشکال (چکور، دائرہ، مثلث) کی پنسل اورموم کے رنگوں کی مدد سے نقل بنانا۔
- مختلف چیزوں کو آگے، پیچھے، اوپر اور نیچے کرنے کی صلاحیت رکھنا۔
- لوگوں، جانوروں اور گڑیا وغیرہ کے ساتھ کھیلنا۔
- ۳ اور۴ حصوں پر مشتمل پزل اورذہنی نشونما کے کھیل میں دلچسپی لینا۔
- ایک وقت میں کتابوں کے صفحے ایک ایک کرکے پلٹنا۔
- دروازہ خود سے کھولنا اور بند کرنا۔
- ۱۰سے زائد چیزوں کی گنتی کرنا۔
- جسم کے مختلف حصوں پر مشتمل انسانی خاکہ بنانا۔
- روز مرہ کی چیزوں جیسے پیسے اور خوراک وغیرہ کے استعمال کے متعلق جاننا۔
زبانی نشوونما
- آسمان جملوں میں بات کرنا۔
- جان پہچان کی چیزوں کے نام بتانا۔
- مختلف الفاظ ''میں"،"پر'' اور"نیچے'' کے بارے میں جاننا اورسمجھنا۔
- اپنے نام کا پہلا لفظ، عمر اور جنس بتانے کی صلاحیت رکھنا۔
- دوستوں کے نام بتانے کی صلاحیت رکھنا۔
- چند الفاط جیسے "میں"، "میرا"، "ہم" اور"تم" کا استعمال اورمختلف چیزوں کی جمع جیسے گاڑیاں، کتے اوربلیاں وغیرہ کے متعلق جاننا۔
- اجنبی لوگوں کے ساتھ واضح زبان میں بات کرنا تاکہ وہ آپ کی بات سمجھ سکیں۔
- مکمل فقرے بنا کرکہانی بیان کرنا۔
- مستقبل دور کے جملے بیان کرنے کی صلاحیت رکھنا جیسے ''دادی اماں یہاں موجود ہوں گی"۔
سماجی وجذباتی نشوونما
- بڑے بچوں کے ساتھ کھیلنے میں خوشی محسوس کرنا۔
- لوگوں اور اپنے دوستوں کی نقل کرنا۔
- اپنے دوستوں سے محبت رکھنا اور انہیں خوش رکھنے کی کوشش کرنا۔
- اپنی پسند کی کھیلوں میں حصہ لینا۔
- دوست کو روتا دیکھ کر ہمدردی کا اظہار کرنا۔
- "میرا"،"اس کا (لڑکا)'' اور"اسکی (لڑکی)" کی اصطلاح کو سمجھنا۔
- بڑے پیمانے پر اپنے جذبات کا اظہار کرنا۔
- تھوڑی دیر کے لیے ماں باپ سے علیحدہ رہنا۔
- خود سے کپڑے بدلنا۔
- موسیقیی، ڈانس اور ڈرامہ میں دلچسپی لینا۔
- آزادانہ ماحول کا اظہار کرتے ہوے ہمسائے میں اپنے دوست کو ملنے جانا (تاہم بچے کی نگرانی بڑوں کی ذمہ داری ہے۔
کھیل
- بچے کے ساتھ ان طریقوں سے کھیلنا جس سے اس کی جسمانی نشوونما ہوتی ہے (مثال کے طور پر ایسی سرگرمیاں منظم کرنا جہاں بچے کو چلنا ہو، بھاگنا ہو وغیرہ)
- چھوٹے بچوں کو نئ جگہوں، خوشبووں اورآوازوں سے روشناس کریں۔
- بچوں کو کہانیاں، گانے اورکھیل سکھائیں۔
بچے سے بات کریں
- بچے کی تعریف کریں اوراس کا ہاتھ پکڑ کر اس کی مدد کریں جب وہ چلنا سیکھتا ہے۔
- بچے سے بات چیت (مثلاً گفتگو/گانا,تصویروں کے بارے میں بات کرنا، کتابوں کے سوالات کے جوابات پڑھنا، بچے کی تعریف کرنا وغیرہ) کھانا کھلاتے ہوئے اوراسے بات کرنے کی ترغیب دیں۔
- بچے سے بات کرتے اورکھانا کھلاتے ہوئے آنکھ سے رابطہ برقراررکھیں۔
- پیارکا اظہار کرنے کے لئے بچے کو گلے لگائیں اورچومیں۔
- تصویروں یا کتابوں کے بارے میں بات کریں۔
بچوں کی بہتر نشونما کے حوالے سے اہم اقدامات جو والدین سے ملاقات کے دوران بتانے چاہیے۔