ٹریننگ کیسے کرائی جائے؟
یہ تربیتی مواد تربیت کاروں کو مختلف سطح پر تربیتی ورکشاپ کے انعقاد ، تربیت کاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے سلسلے میں رہنائی فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹریننگ بچوں کی نشونما، تربیت اور خاندانی دیکھ بھال کے عمل کے ذریعے ممکنہ حد تک بہتر جسمانی ، ذہنی ، سماجی و جذباتی اور ثقافتی نشو ونما کے بارے میں عملی رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔
اس تربیت کے حصول کے بعد، صحت کارکن اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن جاتے وقت مشاورتی کارڈز استعمال کریں گے۔
تربیت کے مقاصد
اس تربیت کا بنیادی مقصد صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن کی استعدادِ کار میں اضافہ ، بچوں کی ابتدائی نشو و نما (ECD) کے بارے میں ان کی سمجھ بوجھ میں اضافہ اور ان میں موثر گفتگو اور مشاورت کی مہارتوں میں اضافہ ہے ۔ اس تربیت کے بعد صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن کورس میں پیش کردہ اصولوں کی مدد سے بچوں کی پرورش ، تربیت ، موثر دیکھ بھال کے مسئلے پر لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلیوں کا آغاز کرتے ہوئے ان کے رویوں کا رُخ بچوں کی جامع بقا ، نشو و نما اور تحفظ کی طرف موڑ سکیں گے۔
تربیتی اپروچ
یہ تربیتی مواد نئی مشاورتی اپروچ اور ان 22 کلیدی خدمات پر مشتمل ہے جو صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن خاندانوں اور معاشروں میں مشاورتی کارڈز کی مدد سے فراہم کریں کریں گی ۔
تربیت کار کو درج ذیل اقدامات کی یقین دہانی کرانی ہوگی:
تصورات کو جانیں:
بچوں کے دماغ کی ابتدائی نشو و نما کی بنیاد کے دو اجزا ہیں:
- تربیت کار کے لئے ضروری ہے کہ اس کی بچوں کی ابتدائی نشوونما کے موضوع اور ذمہ دارانہ دیکھ بھال پر کافی حد تک گرفت ہو کیونکہ یہی وہ بنیاد ہے جس پر خاندانی دیکھ بھال کی سرگرمیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔
- خاندانی دیکھ بھال کی سرگرمیاں: یہ 22 KFCPs کا سیٹ صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن کے لئے بنیادی علم کا کام کرتا ہے ۔ ایک تربیت کار کے لئے اس علم کی مدد سے صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن کی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے ضروری ہے کہ اُسے اس موضوع پر مکمل گرفت ہو کہ اس طریقہ کارکی کیا اہمیت ہے اور اس کے بارے میں خاندانوں اور کمیونٹی کو یہ طریقہ کار کیوں اپنانا چاہیے۔
- تاہم علم جس قدر مفید ہو رویوں میں تبدیلی اور ان کے استحکام کے لئے کافی نہیں ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ کمیونٹی/سماجی کارکن لوگوں سے ان موضوعات پر موثر انداز میں بات چیت کرسکیں۔ ان کا اس پس منظر سے واقف ہونا بے حد ضروری ہے جو خاص رویوں کا باعث نہیں بنتے اور اس دوران رویوں کی تبدیلی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا حل پیش کرنا بھی ضروری ہے۔
- اس کے علاوہ ماں اور خاندان کو بظاہر مشکل دکھائی دینے والے رویے پر رضا مند کرکے پہلا اقدم اٹھانے پر تیار کرنا درکار ہوتا ہے۔
- اس کا سادہ ترین طریقہ پوچھنا، سوچنے پر مجبور کرنا اور تیار کرنا (ABC) خاندان سے بات چیت کرنے کا انتہائی موثر انداز ہے۔
- دورانِ تربیت، ایک تربیت کار کے لئے بے حد ضروری ہے کہ وہ ان تین اقدامات کو اچھی طرح سمجھے اور ان کی مشق کرے تاکہ وہ صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔
- اس کا سادہ ترین طریقہ پوچھنا، سوچنے پر مجبور کرنا اور تیار کرنا (ABC) خاندان سے بات چیت کرنے کا انتہائی موثر انداز ہے۔
ان اقدامات پر عمل کریں: ہر تربیتی سیشن کے لئے 4 بنیادی اقدامات ہیں جن میں درج ذیل اقدمات شامل ہیں:
- موضوع اور اس کے بعد سیشن کے مقاصد کا تعارف کرائیں۔ اس کے بعد چارٹ یا پاور پوائنٹ سلائیڈز کی مدد سے سیشن کے موضوعات پیش کریں۔
- دوطرفہ گفتگو کا آغاز کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شرکأ میں سے ہر ایک بات چیت میں شریک ہے۔ شرکأ کے تجربات کو غور سے سنیں اور دوطرفہ بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں۔
- جہاں تک ممکن ہو رول پلے کے لئے شرکأ کے سامنے ایک منظر نامہ پیش کریں۔ بعض سیشنز کے لئے منظرنامہ اور رول پلے کے لئے ہدایات اس تربیتی مواد میں موجود ہیں۔
- جب رول پلے ختم ہوتو شرکأ کو تاثرات دینے کا کہیں۔ اس کے بعد اپنے تاثرات شامل کرکے سیشن ختم کردیں۔
سلائیڈز اور دیگر مواد کا استعمال: ایک اچھا تربیت کار تربیتی مواد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔ یہ تربیتی مواد تربیتی کتابچے، مشاورتی کارڈز، فلائیرز اورمتعلقہ مواد پر مشتمل ہے۔ ان کے علاوہ آپکو پاور پوائنٹ بھی مہیا کی جائیں گی جس کا مواد چارٹس پر بھی نقل کر سکتے ہیں، اگر بجلی یا پھر آلات موجود نہ ہوں۔ اس کے علاوہ ایک تربیت کار اپنے تربیتی سیشنز کو دل چسپ بنانے کے لئے مقامی اشیا مثلاً گڑیوں اور رنگوں کا بھی استعما ل کرسکتا ہے۔
فعال کرنے والی(energizers) سرگرمیوں کا استعمال: تازہ دم کرنے والی سرگرمیاں کم وقت میں کرائی جانے والی ایسی سرگرمیان ہیں جو کھیل کُود اور ہنسی کی حوصلہ افزائی کریں۔ ان سرگرمیوں کو عام طور پر سیشنز کے آغاز پر یا سیشنز کے دوران کرایا جاسکتا ہے تاکہ وہ شرکأ جو تربیت کے دوران تھک چکے ہیں، بے آرام محسوس کررہے ہیں اور طویل بات چیت سے اکتا چکے ہیں ایک بار پھر تازہ دم ہوجائیں۔ اس کے علاوہ تازہ دم کرنے والی سرگرمیاں اس لئےبھی اہم ہیں کیونکہ ان کی مدد سے شرکأ کے درمیان اتحاد اور تعاون کی فضا پیدا ہوتی ہے۔
رول پلے خاص منظرنامے متعارف کرنے کے بعد ان کی عملی شکل پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ غیرمتوقع اورانجان صورتحال کو بیان کرنے کا موثر راستہ ہے۔ مختلف صورتحال یا حالات کو رول پلے کی شکل میں پیش کرنے سے شرکاء بخوبی یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مختلف قسم کی صورتحال میں لوگوں کا رد عمل کیا ہو سکتا ہے۔ رول پلے کسی مسئلے پر غور کرنے اور دو افراد یا گروہوں کے درمیان بات چیت کے عمل میں بہتری لانے کے سلسلے میں موثر ہیں۔ رول پلے کی مدد سے شرکأ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اورشرکأ اپنے آپ کو روزمرہ زندگی میں غیر متوقع صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ رول پلے کی مدد سے صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن کی عملی مہارتیں سیکھیں گے بلکہ ان کی مشق کرنے کے قابل ہونگے۔
تربیتی سرگرمی کے دوران شرکأ میں ہینڈ آؤٹس تقسیم کئے جاتے ہیں جن پر اہم پیغامات درج ہونگے۔ یہ ہینڈ آؤٹس اس تربیت کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ تربیت کاراس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس ہینڈ آؤٹس کی کافی کاپیاں موجود ہیں۔