اہم پیغامات
- بچے کی نشو و نما کا دورانیہ حمل ٹھہرنے سے سکول جانے کی عمر (0-8 سال تک ) ہے ۔
- بچوں کی ابتدائی نشو و نما میں یہ مربوط خدمات شامل ہیں : بچے کی اچھی صحت، متوازن غذا ، بچے کو معاشرتی و سماجی تحفظ کی فراہمی، ماں باپ کے ساتھ صاف قربت اور کھیل کُود، ہنسی مذاق اور والدین کا بچوں کے ساتھ باہمی گفتگو ۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر بچے کو صحت مند اور سکول میں اچھی کارکردگی دکھانے ، سکول میں مسلسل حاضری کام وقت پر ختم کرنے اور اچھے شہری بننے کے لئے یہ خدمات میسر ہیں اور وہ آگے چل کر اپنے خاندان کا خیال رکھ سکتا ہے ۔
- پیدائش کے بعد کے تین سال بچے کی زندگی میں انتہائی اہم ہوتے ہیں کیونکہ اس دوران بچے کی 80 فیصد کے قریب کی ذہنی نشونما کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔