MicrosoftTeams-image (8).png

سرگرمی ۱: ابتدائی بچپن اور بچوں کی ابتدائی نشوونما (ECD) کا تصور

duration.png

30 منٹ

Methadology.png

تربیتی سرگرمی کے شرکاء کو چار سے پانچ گروپس میں تقسیم کر دیں اور ہر گروپ کو درج ذیل مختلف سوالات رہنمائی کے لئے فراہم کریں:

  • پاکستانی معاشرے کے تناظر میں بچے(8-0 سال) کا تصور
  • والدین کی اپنے بچوں سے کیا توقعات ہوتی ہیں؟
  • بچوں کی ان امیدوں یا توقعات پر پورا اترنے کے لیے والدین کو کیا کرنا چاہیے

تربیتی سرگرمی کے شرکأ سے کہیں کہ چارٹ پر ان سوالات کے جوابات تحریر کریں۔

ہر گروپ اپنے ممبران سے کسی ایک کا انتخاب کرے جو گروپ کے جوابات کو بڑے گروپ کے سامنے پیش کرے۔

آخر میں تربیت کار ابتدائی بچپن کے بارے میں پیش کردہ مختلف نکات کو مربوط انداز میں واضح کریں اور ہونے والی گفتگو کا خلاصہ پیش کریں۔

MicrosoftTeams-image (3).png
آگے