MicrosoftTeams-image (8).png

سرگرمی ۲: اعدادو شمار کی روشنی میں پاکستان میں چھوٹے بچوں کی صورتِ حال

duration.png

30 منٹ

Methadology.png
  • اہم اعدادو شمار (کلیدی اشاریوں ) پر معلومات میں اضافہ کریں :
    1. جیسے پاکستان کی کُل آبادی، پاکستان میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد،
    2. پانچ سال سے کم عمر بچوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی شرح،
    3. پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات،
    4. بچوں کی نشونما میں سست روی کا تناسب،
    5. بچوں کی خوراک میں غذائیت کا تناسب،
    6. بچوں کا وزن کم ہونا،
    7. بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا دودھ پلانے سے متعلق معلومات،
    8. ماں کی دودھ کی خاصیت،
    9. مقررہ دورانیہ سے قبل بچے کی پیدائش/پیدائش کے وقت بچے کا وزن کم ہونے کی وجوہات سے متعلق معلومات کی فراہمی۔
  • (جس صوبے میں تربیتی سرگرمی کا اہتمام کیا گیا ہو وہاں کی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑے تو شرکاء کی آسانی کے لیے انہیں ٹریننگ کارڈز کی مدد سے معلومات فراہم کریں)۔

  • معلومات پیش کرنے کے بعد شرکأ کو سوالات کے لئے وقت دیں۔
  • پیش کردہ صورتِ حال کی مناسبت سے بچوں کی نشو و نما پر بات کریں۔
  • شرکأ سے پوچھیں کہ وہ کون سے مسائل ہیں جن کے حل کے لئے ہم بہتر کام کررہے ہیں اور کون سے مسائل پر کام کرنا ابھی باقی ہے۔
  • شرکاء کے جوابات کو چارٹ پر تحریر کریں اور شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد بتائے گئے جوابات کا خلاصہ بیان کریں۔
MicrosoftTeams-image (3).png
پیچھے آگے