MicrosoftTeams-image copy.png

سیشن ۲: نشو و نما کے لئے موافق دیکھ بھال اور مثبت تربیت

Background.png

بہتر نشو نما کے لئے دیکھ بھال کا عمل بچے کو پوری صلاحیت کے ساتھ نشو و نما پانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ بچوں کے ابتدائی تجربات میں سہولت کار کا کرادار ادا کرکے، ان کی نشو و نما کے لئے موافق دیکھ بھال (جو بچوں کی صحت غذا اور دو طرفہ دیکھ بھال کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کی جائے) اور بچوں کے تحفظ ، سلامتی، سماجی، جذباتی تندرستی اور سیکھنے کے ابتدائی عمل کو یقینی بنانے میں والدین کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تمام عوامل مجوعی طور پر بچے کی پوری صلاحیت کے ساتھ پھلنے پھولنے اور بہتر نشونما کے ساتھ ساتھ اس کی شخصیت سازی میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو اپنے ساتھ مصروف کریں تاکہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

MicrosoftTeams-image (3).png

بچے کی نشونما کے دوران دیکھ بھال

  • بچوں کی نشو و نما کے دوران دیکھ بھال (CCD) کا مقصد نومولود اور چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں اور بچوں کے درمیان تعلق ، تحریک اور حمایت کے ذریعے اور دیکھ بھال کرنے والوں کی صلاحیت میں اضافہ کرکے کہ وہ بچوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں حساسیت کا مظاہر کریں سماجی، جذباتی، اعصابی اور نفسیاتی نشونما یقینی بنانا ہے۔
  • یوں بچوں کی نشو و نما کے دوران دیکھ بھال (CCD) کا دائرہ کار بچے (نومولود اور 2 سال تک کے بچوں) کے ساتھ کھیل اور ابلاغ (گفتگو) ہے۔ اس گفتگو اور کھیل کا پس منظر مختلف ہوسکتا ہے جس میں بچہ ، دیکھ بھال کرنے والے یا والدین ایک جگہ پر موجود ہوسکتے ہیں۔ یہ سب ایک طے شدہ کھیل کی سرگرمی کی صورت میں ہوسکتا ہے، معمول کی سرگرمی کی صورت میں بچے کے کپڑے تبدیل کراتے وقت، دودھ پلاتے وقت یا پڑھاتے وقت گھر میں کیا جاسکتا ہے۔ ان تمام سرگرمیوں میں جلد کا جلد سے مس کرنا ، گلے لگانا، بچے کے روبرو مسکرانا، شکلیں بنانا، کھیل کے دوران مختلف چیزوں کی مدد سے پیغام دینا، بات چیت کرنا ، محبت کا اظہار کرنا یا پھر بچے کی تعریف کرنا بچے کی حوصلہ افزائی پیدا کرتا ہے۔ اس لئے CCD کے اقدام کو موجودہ پروگراموں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے جن میں صحت، غذا، تعلیم اور بچوں کی حفاظت کی خدمات شامل ہیں۔
Rationale 1.png

اکثر اوقات والدین کو رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ بچوں اس انداز میں دیکھ بھال کیسے کریں جو ان کی نشو و نما کے لئے ضروری ہو۔ اس رہنمائی کے مختلف طریقے مثلاً ابلاغ عامہ کے ذرائع کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے مگر کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے والدین تک رسائی والدین کی رہنمائی کا سب سے زیادہ موثر طریقہ ہے ۔ پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کے پروگرام میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs) کے دائرہ کار میں والدین کی بچوں کی نشو و نما اور تربیت کے بارے میں رہنمائی کرنا بھی شامل ہے ۔ ہر ماہ لیڈی ہیلتھ ورکر یا پھر دیگر فرنٹ لائن ورکر (جیسے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ورکر، سوشل موبلائزر، سوشل ویلفئیر ورکر، سی ایس او ورکرز ) اپنے علاقے میں صحت کے فروغ اور علاج معالجے کے لئے صحت کے مراکز سے رجوع کرنے کے بارے میں معلومات دینے کے لئے گھروں کا دورہ کرتی ہیں۔

Sessions .png
  • والدین کے طور پر بچے کی دیکھ بھال کے عمل کی وضاحت کرنا اور یہ بتانا کہ مثبت دیکھ بھال کیا ہوتی ہے۔
  • دیکھ بھال کے عمل میں مثبت دیکھ بھال کی ضاحت کرنا۔
Methadology.png

پریزنٹیشن ، رول پلے ، گفتگو

Materials .png

چارٹ ، مارکر ، پاور پوائنٹ سلائیڈز، مثبت دیکھ بھال کے موضوع پر ہینڈ آؤٹس، کے ایف سی پی کے موضوع پر ہینڈ آؤٹس، نشو و نما کے لئے موافق دیکھ بھال۔

duration.png

۲ گھنٹے

پیچھے آگے