MicrosoftTeams-image (8).png

سیشن ۳ :خاندان اور موافق تعلقات

Background.png
  • خاندان بنیادی سماجی ماحول کا نام ہے جسے ہم بچے کے بنیادی تجربات کا سرچشمہ کہہ سکتے ہیں۔ نہ صرف اس لئے کہ خاندان کے افراد بچے کی دیکھ بھال کرنے والے بنیادی افراد ہوتے ہیں بلکہ وہ بچے کے آس پاس رہنے والے ابتدائی لوگ ہوتے ہیں۔ بچے کی نگہداشت میں خاندان کا کردار صرف سماجی عمل ہی نہیں جس میں بچے کو ثقافتی اقدار سے واقف کیا جاتا ہے بلکہ خاندان کے سماجی و معاشی وسائل اور بچے کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی صلاحیت اور تعلیم ، ثقافتی سرگرمیاں اور خاندان کے اندر تعلقات اور خاندان کے افراد کی صحت بھی بچے پر اثر انداز ہوتی ہے۔ بچے سماجی عمل کے ذریعے اخلاقی اقدار اور اپنے سماجی کردار کے بارے میں جانتے ہیں۔ یہ سماجی عمل مختلف دائروں میں بچے اور والدین کے باہمی تعلق کی مدد سے تشکیل پاتا ہے۔ بچے اپنے خاندان سے پہیلیوں ، گیتوں ، کہاوتوں، داستانوں کی مدد سے سیکھتے ہیں جو انہیں ان کے رسم و رواج سے آگاہ کرتی ہیں ۔ اس کے علاوہ معاشرہ بچے سے متوقع رویے کے ماڈل کا کردار ادا کرتی ہے۔ ایک خاندان میں کئی افراد ہوتے ہیں جیسا کہ ماں ، باپ ، بہن بھائی، دادا دادی اور دیگر رشتہ دار جو بچے کی نشو و نما میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ خاص طور پر یہ لوگ اسے احساسِ تحفظ، اپنایت، سماجی ہم آہنگی اور گروہی ربط کا بھی احساس فراہم کرتے ہیں۔ اس لئے خاندان بچے کے لئے ایک مستحکم ماحول کا نام ہے جس میں وہ بھرپور نشو و نما پاسکتا ہے۔ خاندان بچوں کو سپورت کرتے ہیں کیونکہ انہیں احساسِ تحفظ کے لئے تعلق کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • ایک خاندان کو صحت مند انداز میں چلنے کے لئے بچوں اور والدین کے درمیان گفتگو کے موثر انداز کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاندان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کی بات سنے، کھلے دل کا مظاہرہ کرے ، ایک دوسرے کا احترام کرے اور خاندان کے دیگر افراد کی حوصلہ افزائی کرے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں۔ اس طرح ایک صحت مند گھرانے کی خصوصیات محبت، اعتماد، ایمانداری، ستائش، صبر، دیکھ بھال، باہمی احترام، برداشت، تحمل، احساس تحفظ، دوسروں کی مدد کرنا، خود کو قابلِ قدر محسوس کرنا اور عزتِ نفس کی تعمیر ہیں۔
MicrosoftTeams-image (3).png
Rationale 1.png

والدین ہونے کا عمل جسمانی ، جذباتی ، سماجی اور عقلی نشو و نما میں بچپن سے بلوغت تک بچے کو آگے بڑھانے کا مسلسل عمل ہے۔ بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور نگہداشت کی ذمہ داری والدین کے پاس ہی رہتی ہے۔ تاہم سماجی تحفظ اور سماجی حمایت فراہم کرنے والی دیگر ادارے بھی موجود ہوتے یں جو بچوں کی بہتر نگہداشت اور دیکھ بھال کے لئے فیصلہ کرنے میں والدین کی مدد کرسکتے ہیں۔ اس سیشن کا مقصد خاندان کی مختلف پرتوں اور باہمی تعلقات کا جائزہ لینا ہے جو کہ بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

Sessions .png
  • بچے کی نشو و نما کے لئے ابتدائی سماجی عمل میں شامل کرنے میں خاندان اور کمیونٹی کے کردار سے واقفیت۔
  • پاکستان میں مختلف خاندانی نظام ، پس منظر اور خاندان خاص طور پر باپ کا بچوں کی پرورش میں کردار بیان کرنا۔
  • علم حاصل کرنے اور پھیلانے کا موقع حاصل کرنا کہ بچہ دوسروں سے اپنایت کا رشتہ کیسے استوار کرتا ہے اور بچپن میں تعلقات کیسے بناتا ہے۔
  • یہ سمجھنا کہ خاندان کے مابین اچھے تعلقات بچے کی نشو و نما کے عمل پر کس طرح مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
Methadology.png

رول پلے، گفتگو

Materials .png

چارٹ، ہینڈ آؤٹس (تحریری معلومات)

duration.png

۲ گھنٹے

پیچھے آگے