MicrosoftTeams-image (6).png

سیشن ۱: مشاورت کی مہارتیں

Background.png

اس تربیتی مواد بچے کی دیکھ بھال کرنے والوں کی تعلیم اور مشاورتی مہارتیں فراہم کرنے کے لئے دو طرفہ (interactive) طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز پہلے کی طرح ماؤں سے بچوں کےبارے میں بات چیت کرتی رہیں گی ۔ تاہم پہلے سے یہ فرق یہ ہوگا کہ بچے کی صحت اور غذا کا خیال رکھنے کے علاوہ والدین بچوں کو کھیل کھیل میں کچھ سکھانے کی کوشش کریں جس سے بچے اور بچیاں صحت مند اور ذہین ہونگی اور یوں بلوغت کی عمر تک معاشی طور پیداواری صلاحیتوں کی حامل بنیں گی۔

MicrosoftTeams-image (3).png
Rationale 1.png
  • عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کسی کام کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے لوگ وہ کام شروع کردیتے ہیں۔ تجربے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہوتا ۔ مثال کے طور پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرنز کا یہ پیغام ہر ماں کو بچے کی پیدائش سے قبل 4 مرتبہ طبی معائنے کے لئے جانا چاہیے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ مائیں واقع چار بار معائینہ کرانے جانا شروع کردیں گی ۔ ماں کے پاس معائنے کے لئے نہ جا پانے کے ایک سے زیادہ دلائل ہونگے جن میں سے ایک ڈاکٹر کے پاس جانے کے پیسے نہ ہونا، طریقہ کار سے واقف نہ ہونا یا پھر خاندان کی طرف سے اجازت نہ ہونا ہوسکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان میں سے ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ہے مگر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز یہ سب جان کر صرف اس وقت فیصلہ سازی کے عمل کو متاثر کرسکتی ہیں جب وہ خاندان کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں دریافت کریں۔ فیصلوں کے پس منظر کو سمجھتے ہوئے مسائل کا عملی حل بتانا مشاورت کہلاتا ہے۔
  • لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کا کام خاندانوں اور کمیونٹی کی صحت مند سرگرمیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہے ۔ اس سہولت کاری کا نام ہی مشاورت ہے۔ مشاورت کا مطلب ماؤں کو بچے کی صحت کے لئے ضرور اقدامات اٹھانے میں مدد دینا ، ان وجوہات کو جاننا ہے جو ماؤں کو یہ اقدامات اٹھانے سے روک رہی ہیں اور ماؤں کے ساتھ مل کر دیکھ بھال کے ایسے رویے اختیار کرنے میں ماؤں کی مدد کرنی ہے۔ مشاورت کا طریقہ کار ایسے رویوں کی تبدیلی میں معاون ثابت ہوتا ہے جن کی تبدیلی مشکل ہو۔ صحت یا دیگر مسائل پر بات کرنے کے دوران ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز مثبت اقدامات کی راہ میں رکاوٹوں کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں اور خاندانوں کی ایسے فیصلے کرنے میں مدد کرتی ہیں جن کی مدد سے وہ رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مطلوبہ رویے اپنا پاتے ہیں۔ مشاورت کے عمل کو موثر بنانے کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر فرنٹ لائن ورکز کو تین سادہ اقدامات اٹھانے ہوتے ہیں۔ ہم ان سادہ اقدامات کو گفتگو کے اصول کہتے ہیں جو کے سمجھنا، سوچ بچار اور رہنمائی ہیں۔
Sessions .png

تربیتی سرگرمی کے اختتام تک، شرکاء اس قابل ہوں گے کہ:

  • وہ یہ جان سکیں کہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو تعلیم دینے کا مطلب محض معلومات فراہم کرنا نہیں ہے۔
  • ان کی مشاورتی مہارتوں میں اضافہ ہوگا۔
  • مشاورت کے اصولوں کی مشق کرسکیں۔
Methadology.png

پریزینٹیشن، رول پلے، گفتگو

Materials .png

چارٹ، مارکر، پاور پوائنٹ سلائڈز، مشاورت کے اصولوں پر ہینڈ آؤٹس

duration.png

۲ گھنٹے