key messages.png

اہم پیغامات

اس تربیتی کتابچہ میں ہم نے مشاورت کا ایک نیا طریقہ متعارف کرایا ہے، جو مشاورت کے اصول ہیں.

  1. پوچھنا (Ask): بچوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں خاص اقدامات کے بارے میں پوچھیں۔ کیا ان پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں۔ اگر نہیں کیا جارہا ، تو اس کی وجہ دریافت کریں۔
  2. سوچنا (Brainstorm): ماؤں سے مسائل کے حل پر بات کریں ۔ خاص طور پر ایسے حل پر جو خاندان کے لئے ممکن ہوں۔
  3. رہنمائی فراہم کرنا (Coach): ماؤں کو بچے کی دیکھ بھال کے لئے مطلوبہ اقدام کے لئے درکار مہارتیں سکھانے میں مدد فراہم کریں۔

مشاورت کی (پوچھنا(Ask)/ اور سمجھنا) میں یہ سب شامل ہے:

  • ہر ملاقات کا آغاز ماں سے موجودہ صورتِ حال پوچھ کر کریں ۔ دوستانہ تعلقات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
  • ماں اور خاندان کی بات غور سے سنیں اور ان کے خیالات کو اہمیت دیں۔
  • ماں کے نقطہ نظر کو سمجھداری سے ان کے خاندان کی صورتِ حال کو سمجھیں اور اس کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔
  • گفتگو کے دوران نظریں ملا کر بات کریں اور یہ احساس دلائیں کہ آپ واقعی ان کے مسائل میں دل چسپی رکھتی ہیں۔
  • عورت اور اس کے خاندان کو بات کرنے کے لئے مناسب وقت دیں۔
  • ان کے خیالات کو سننے کے دوران فوری طور پر کسی بھی فیصلہ نہ کریں اور نہ ہی تنقید ی انداز اختیار کریں۔
  • مسئلے کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

مشاورت کی (Brainstorm/ سوچنا) میں یہ سب شامل ہے:

  • ماں اور خاندان سے مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کریں جس کی شناخت پہلے مرحلے (پوچھنا/Ask) میں کی گئی تھی۔
  • پیش کردہ حل پر عمل کرنے کے لئے ماں اور خاندان کی مدد کریں۔
  • کام کو آسان ، چھوٹے اور قابل عمل اقدامات میں تقسیم کریں۔
  • مختلف اوقات پر ان تمام اقدامات پر عمل دہراتے رہیں جب تک کہ کام مکمل نہ ہوجائے۔
  • ان چھوٹی اور معمولی تبدیلیوں پر بھی ماں کی تعریف کرنا مت بھولیں جو آپ کے مشاہدے میں آئیں۔
  • جب آپ مسئلے کا حل تلاش کرلیں تو ماں اور خاندان کو اس کے مطابق عمل کرانا سب سے اہم کام ہے۔

مشاورت کی (Brainstorm/رہنمائی فراہم کرنا) میں یہ سب شامل ہے :

  • دوسرے مرحلے (رہنمائی) کے دوران تلاش شدہ حل پر عمل کرنے کے لئے ماں کی مدد کریں۔
  • ماں کو نئی مہارتوں سے روشناس کرانے کے دوران صبر اور قابلیت کا مظاہرہ کریں۔
  • یہ یقین کرنے کے لئے اپنے الفاظ کو بار بار دہرائیں کہ آپ خاندان کے مسائل حل کرنے کے لئے درست نتیجے پر پہنچی ہیں۔
پیچھے آگے