رہنمائی فراہم کرنا (Coach)
- بچے کی نشو ونما کے تناظر میں مشاورت کے مرحلے کے دوران یہ اقدام انتہائی اہم ہے۔ جب بچہ نئی مہارتیں مثال کے طرز پر کپ یا جمچ کی مدد سے کھانا سیکھتا ہے، تو والدین اسے یہ سب سکھاتے ہیں۔
- ابتدا میں بچہ چمچ نہیں پکڑ سکتا، کھانا ہر طرف گرا دیتا ہے، یا پھر کھانے کا پیالہ گرا دیتا ہے۔ والدین اس دوران صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بچے کو مسلسل سکھاتے رہتے ہیں۔ آخر کار بچہ سیکھ جاتا ہے اور خوشی سے کھانا شروع کردیتا ہے۔ یہ خوشی اور نئی مہارت سیکھنے کا وقت ہے۔
- لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو ابلاغ یا باہمی گفتگو کی مہارتیں سکھانا بھی بہت حد تک اس سب سے ملتا جلتا ہے۔
- لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز اسی طرح ماؤں کے ساتھ مل کر تلاش شدہ مسئلے کے ایک حل پر عمل درآمد شروع کرتے ہیں۔ مسئلے کا یہ حل دوسرے مرحلے (سوچ و بچار/Brainstorm) میں تلاش کیا جاتا ہے۔
- اس مرحلے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو صبر کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ماؤں کو نئی مہارتیں سکھا سکیں۔
- مثال کے طور پر وہ عورتوں کو اپنے خاوندوں سے خاندانی منصوبہ بندی پر قائل کرنا سکھا سکتی ہیں۔ وہ بچے کے لئے گھر پر کھانا بنانے پر مشورہ دے سکتی ہیں یا پھر مقامی چیزوں سے کھلونے بنانے پر سہولت فراہم کرسکتی ہیں۔
- بعض اوقات یہ سب کام پیچیدہ نوعیت کے ہوتے ہیں، اس لئے انہیں سادہ اور آسان اقدامات میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ انہیں حل کیا جاسکے۔ اس طرح ہیلتھ ورکرز ماؤں کو نئے اقدامات اٹھانے میں ان کی مدد کرسکتی ہیں۔