والدین کی مدد کے لئے نئے طریقہ کار کے نمایاں پہلو

  1. معلومات فراہم کریں:
    1. بلڈنگ برین پاکستان نے پاکستان کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کے لئے تصویری مواد تیار کیا ہے جو ماؤں اور خاندان کے دیگر ارکان کے ساتھ بات چیت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ مواد خاندان کی دیکھ بھال کے طریقے کو سادہ زبان اور تصاویر کی مدد سے بیان کرتا ہے ۔ یہ معلومات ہر اقدام کا بچے کی صحت اور نشو و نما سے تعلق ظاہر کرتا ہے۔ معلومات فراہم کرنے کے علاوہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز خاندان میں عام طور پر استعمال ہونے والے اقدامات کے بارے میں بھی پوچھتی ہیں۔
  2. مل جل کر مسائل کا حل تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کریں:
    1. دنیا بھر میں تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ نئے اقدامات کا آغاز اور استحکام محض معلومات فراہم کرکے یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔ کئی مرتبہ مائیں اور خاندان مطلوبہ اقدمات اٹھانے پر کئی پسِ پردہ حقائق کی بنا پر تیار نہیں ہوتے۔ ایک ہیلتھ ورکر اس وقت تک خاندانوں اور ماؤں کو نئے طریقہ کار اپنانے کے لئے تیار نہیں کرسکتی جب تک کہ وہ نئے اقدامات کی راہ حائل رکاوٹوں کو سمجھ نہ جائے اور خاندان کے مخصوص تناظر میں ساتھ مل کر ان رکاوٹوں کو دور کرنے پر بات نہ کرے جب نئے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز مل کر سوچنے یعنی کا طریقہ کار اختیار کریں تاکہ خاندانوں کے رویوں کی تبدیلی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دُور کیا جاسکے۔
  3. ہر مرحلے پر سکھانے کے عمل پر زور دیں:
    1. گفتگو جس قدر گہری اور دل کو چھونے والی ہو بیکار ہے اگر اس کا نتیجہ عمل کی صورت میں نہ نکلے ۔ بلڈنگ برینز پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز اور خاندان کے روز مرہ کام میں سکھانے یعنی کوچنگ کا عمل متعارف کروا رہا ہے ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ایک بچہ جو کھلونا یا چمچ پکڑنے کی کوشش کررہا ہے کئی بار ناکام ہوتا ہے ۔ والدین اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والوں کو اس دوران صبر کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اور بار بار کوشش کرنا پڑتی ہے ۔ بالکل اسی طرح، ایک ہیلتھ ورکر کو ماں کے سامنے مہارت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ بالکل اسی طرح ایک تربیت کار کو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو مہارتیں سکھانی پڑتی ہیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کا کام خاندانوں اور کمیونٹی کی صحت مند سرگرمیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہے۔ اس سہولت کاری کا نام ہی مشاورت ہے۔ مشاورت کا مطلب ماؤں کو بچے کی صحت کے لئے ضرور اقدامات اٹھانے میں مدد دینا، ان وجوہات کو جاننا ہے جو ماؤں کو یہ اقدامات اٹھانے سے روک رہی ہیں اور ماؤں کے ساتھ مل کر دیکھ بھال کے ایسے رویے اختیار کرنے میں ماؤں کی مدد کرنی ہے۔ مشاورت کا طریقہ کار ایسے رویوں کی تبدیلی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

پیچھے آگے