پوچھنا اور سمجھنا (ASK)

  • ہر ملاقات کا آغاز ماں سے موجودہ صورتِ حال پوچھ کر کریں۔ دوستانہ تعلقات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
  • ماں اور خاندان کی بات غور سے سنیں اور ان کے خیالات کو اہمیت دیں۔ ماں کے نقطہ نظر کو سمجھداری سے ان کے خاندان کی صورتِ حال کو سمجھیں اور اس کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔
  • گفتگو کے دوران نظریں ملا کر بات کریں اور یہ احساس دلائیں کہ آپ واقعی ان کے مسائل میں دل چسپی رکھتے ہیں۔
  • عورت اور اس کے خاندان کو بات کرنے کے لئے مناسب وقت دیں۔ ان کے خیالات کو سننے کے دوران فوری طور پر کوئی بھی فیصلہ نہ کریں اور نہ ہی تنقید ی انداز اختیار کریں۔
  • مسئلے کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کریں (اکثر صورتوں میں مسئلے کی وجہ پیسے کی تنگی یا پھر علم کی کمی ہوتی ہے۔ ماں کا خاندان کے الفاظ دہرا کر ظاہر کریں کہ آپ ان کی بات اچھی طرح سمجھ گئے ہیں)۔
آگے