سوچ و بچار (Brainstorm)

  • لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز بچے کی دیکھ بھال کرنے والوں کی بات چیت سننے کے بعد مسئلے کے حل پر غور کرنے کی دعوت دیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ مسئلے کے حل کی راہ میں کونسی رکاوٹیں ہیں جس کی وجہ سے مطلوبہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔
  • اس مرحلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز ماں کو جوابات دینے میں مدد کرتی ہیں تاکہ وہ اپنا مسئلہ بتا سکے۔ یہ کرتے وہ یہ بات ذہن میں رکھتیں ہیں کہ مسائل کے تجویز کردہ حل ماں اور خاندان کے لئے قابلِ قبول اور قابلِ عمل ہوں۔
  • ماں اور خاندان میں مطلوبہ رویے پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ پیچیدہ مسائل کو سادہ، آسان اور قابل ِ عمل اقدامات میں تقسیم کریں۔ مختلف اوقات پر ان تمام اقدامات پر عمل دہراتے رہیں جب تک کہ کام مکمل نہ ہوجائے۔
  • ان چھوٹی اور معمولی تبدیلیوں پر بھی ماں کی تعریف کرنا مت بھولیں جو آپ کے مشاہدے میں آئیں۔
  • جب آپ مسئلے کا حل تلاش کرلیں تو ماں اور خاندان کو اس کے مطابق عمل کرانا سب سے اہم کام ہے۔
پیچھے آگے