key messages.png

اہم پیغامات

  • ماں کا پہلا پیلا گاڑھا دودھ بچے کو لازمی پیدائش کے پہلے گھنٹے کے اندر دیں کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور اور بچے کے لئے بہتر ہے ۔
  • بچے کو اس وقت ماں کا دودھ دیں جب وہ اس کا تقاضا کرے، یعنی جب بھی اسے دودھ کی ضرورت ہو، یہاں تک کہ رات کے وقت بھی ۔
  • ایک معاون کا انتظام کریں جو بچے کو دودھ پلانے میں ماں کی مدد کرے۔
  • پیدائش کے بعد چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلائیں اور کچھ نہ دیں ، یہاں تک کہ پانی بھی نہیں۔
  • ماں کا دودھ بچوں کو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔
  • اچھا کھائیں اور خوب پانی پییں تاکہ دودھ کا بہاؤ بہتر ہو اور بچہ مطمئن اور سیر رہے۔
  • بچے کو دودھ پلاتے وقت ، بچے کی آنکھوں میں دیکھیں اور اسے دیکھ کر مسکرائیں ، اس سےباتیں کریں یا پھر اس کے لئے گنگنائیں۔ اس سے بچے کی ذہنی نشو و نما ہوگی اور آپ کا اپنے بچے سے تعلق استوار ہوگا۔
  • دودھ پلاتے وقت اپنے بچے کو دیکھنے، سننے، سونگھنے، حرکتیں کرنے اور چھونے کے مواقع فراہم کریں۔
  • رنگا رنگ چیزوں کو آہستہ سے اپنے بچے کے سامنے حرکت دیں اور اپنے بچے کو انہیں دیکھنے اور پکڑنے کی کوشش کرنے دیں۔ نمونے کے کھلونے: جھنجھنا، بڑا کڑا یا پھر باجا۔
پیچھے آگے