سرگرمی ۱

  • شرکأ کو 4 گروپس میں تقسیم کریں اور ان سوالات پر غور کریں:
    • پیدائش کے فوراً بعد بچے کے لئے بہترین غذا کیا ہوسکتی ہے؟
    • مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلانا کب شروع کریں؟
    • کیا مائیں اپنے نومولود کو پہلا پیلا گاڑھا دودھ (colostrum) پلاتی ہیں ؟ اگر نہیں، تو اس کی وجہ کیا ہے؟
    • کیا آپ ’ماں کے دودھ سے فوری آغاز‘ اور ’صرف ماں کے دودھ‘ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟
    • ’صرف ماں کا دودھ‘ کے اقدام کے بارے میں آپ کا کیا مشاہدہ ہے؟
  • شرکأ سے کہیں کہ وہ اپنے جوابات چارٹ پر لکھیں۔
  • سلائیڈز کی مدد سے بتائیں کہ ’ماں کے دودھ سے فوری آغاز (early initiation)‘ اور ’صرف ماں کا دودھ (exclusive breastfeeding)‘ سے کیا مُراد ہے؟
MicrosoftTeams-image (1).png
Slides.png

سلائیڈ 1: ماں کے دودھ سے فوری شروعات

  • بچے کو ضروری حرارت فراہم کرتا ہے۔
  • ماں اور بچے کے درمیان تعلق پیدا کرتا ہے۔
  • دودھ کا بچے کے معدے میں داخلہ آسان بناتا ہے۔
  • ماں کی چھاتیوں سے خارج ہونے والا ابتدائی گاڑھا مادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جس سے بچوں کو ہر حال میں فائدہ پہنچانا چاہیے۔
  • بچے کے لئے ماں کا دودھ پینے کا عمل آسان بناتا ہے۔
  • دودھ کی مقدار میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
  • صحت مند وزن حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے اور ذہنی نشو و نما کا باعث بنتا ہے۔

سلائیڈ 2: فوری طور پر ماں کا دودھ شروع کرانے میں رکاوٹیں:

  • مقامی روایات۔
  • ماں اور خاندان یہ سمجھتا ہے کہ ماں کا دودھ کم ہے۔
  • آپریشن سے بچے کا پیدا ہونا۔
  • خاندان کی حمایت نہ ہونا۔
  • ماں کا دودھ دینے کے غلط طریقے۔

سلائیڈ 3: لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کی رہنمائی

  • ماں اور خاندان کی رہنمائی کریں۔
  • خاندان کی حمایت کا حصولو یقینی بنائیں۔
  • خاندان کے کسی رکن کو مدد گار کے طور پر منتخب کرکے رکھیں۔
  • ماں کا دودھ دینے کے درست طریقے کے سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔

سلائیڈ 4: صرف ماں کے دودھ کی اہمیت

  • پہلے 6 ماہ تک صرف ماں کا دودھ۔
  • کوئی دوسرا سیال نہیں، حتیٰ کہ پانی بھی نہیں۔
  • فیڈر اور گائے کے دودھ کا کھلا انکار۔
  • ماں اور بچے دونوں کے لئے بہتر۔
  • تمام ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے۔
  • کم خرچ اور بہتر، خاندانی معیشت کےلیے اسودمند ہے۔

سلائیڈ 5: رکاوٹیں/غلط فہمیاں

  • پہلا بچہ،
  • ناکافی دودھ،
  • پانی ضروری ہے،
  • حمل،
  • خاندان کے اثرات،
  • کاموں کے بوجھ تلے دبی ماں،
  • کام کرنے والی مائیں۔
آگے