MicrosoftTeams-image (11).png

تربیت کار کے لئے نوٹ

  • پیدائش کے پہلے گھنٹے کے اندر بچے کو ماں کا دودھ دینا ’ماں کے دودھ کی فوری شروعات‘ کہلاتا ہے اور اس کے ماں اور بچے دونوں کے لئے فائدے ہیں۔
  • پیدائش کے فورا بعد ماں کی چھاتیوں سے خارج ہونے والا سیال بچے کے لئے ایسی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جو بچے کو پیدائش کے فورا بعد درکار ہوتی ہے۔
  • ’صرف ماں کا دودھ‘ کا مطلب ہے یہ بچے کو 6 ماہ تک ماں کے دودھ کے علاوہ کچھ اور نہ دیا جائے۔ ماں بچے کو جتنا دودھ پلائے گی، دودھ کی پیداوار اتنی بڑھے گی۔
  • ماں کا دودھ ماں اور بچے کی جلد کے مس ہونے کا باعث بنتا ہے جو فوری ماں کا دودھ شروع کرنے اور صرف ماں کا دودھ پلانے کی بنیاد پڑتی ہے۔
  • ’صرف ماں کا دودھ‘ ماں اور بچے کے درمیان رشتہ مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیدائش میں وقفے کا فطری طریقہ بھی ہے۔
  • ماں کا دودھ اسہال اور بچوں کی عام بیماریوں سے بچاتا ہے جن میں نمونیہ بھی شامل ہے۔ ماں کے دودھ کے فوائد دور رس ہیں۔
  • ماؤں کے لئے دودھ پلانے سے ان کی بچہ دانی سکڑ جاتی ہے اور اس طرح ماں بچے کی پیدائش کے بعد زیادہ خون کے اخراج سے بچ جاتی ہے۔
  • اس دوران (یعنی بچے کی پیدائش سے لیکر چھ ماں تک) میں خاندان کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ خاندان نے ایک ایسے شخص کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جو ماں کی مدد کرے کہ وہ بچے کو اپنا دودھ پلاسکے۔
  • نئی ماؤں کی تربیت کہ وہ اپنے بچے کو اپنا دودھ کیسے پلائیں اور ماؤں کو ماں کا دودھ پلانے سے شیر آوری (دودھ کی پیداوار) جاری رکھنے کا باعث بنتا ہے ضروری ہے ۔ یہ معلومات متوقع ماؤں کو دینی ضروری ہیں۔
  • ماں کا دودھ بچوں کی مکمل غذا ہے اور ماں کے دودھ کے صحت مند اثرات زائل ہوجاتے ہیں اگر ماں کے دودھ کے علاوہ پانی، شہد، عرقِ گلاب ، گائے کا دودھ، چائے یا پھر فارمولہ دودھ دیا جائے تو۔
  • بچے ماں کا دودھ فوری طور پر ہضم کرلیتے ہیں کیونکہ بچوں میں ہاضمے کا نظام پہلے 6 ماہ تک پوری طرح تشکیل نہیں پاتا۔
  • ماں کا دودھ صحت بخش، خالص اور باآسانی دستیاب ہے۔
پیچھے