سرگرمی ۲

key messages.png
  • شرکأ کو تین گروپس میں تقسیم کریں اور انہیں ایک رول پلے کا کہیں۔
  • رول پلے کے بعد حصہ لینے والے تین شرکأ کی کاوشوں کو سراہیں۔
  • ان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں، خاص طور پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کرنے والوں سے۔ کیا وہ خاندان کو قائل کرنے میں کامیاب رہیں؟ کیا انہوں نے مشاورتی کارڈز کا بھرپور استعمال کیا؟ انہوں نے کیا اچھا کیا اور کیا مختلف انداز میں کیا جاسکتا تھا؟ ان کی آرا کو غور سے سنیں۔
  • اب شرکأ سے ان کے خیالات پوچھیں۔
  • ان کے خیالات غور سے سنیں اور اہم نکات چارٹ پر تحریر کریں۔ اپنے نکات بھی تحریر کریں اور شرکأ کو بتائیں کہ یہ رول پلے کیسے اس سے بہتر انداز میں کیا جاسکتا تھا۔
  • اہم نکات کو دہرا کر بات چیت کا خاتمہ کریں۔
Roleplay.png

منظر نامہ: ایک خاندان جس کا مرد یہ سوچتا ہے کہ حفاظتی ٹیکےلگوانا مغربی سازش ہے۔

MicrosoftTeams-image (1).png
Steps.png

پہلا قدم: تربیت کار شرکأ کو منظر نامے کے بارے میں بتائے۔

دوسرا قدم: اس کے بعد تربیت کار 3 شرکأ کا انتخاب کرے۔ ان میں سے ایک کو باپ کا کردار ادا کرنے کو کہے، دوسرے کو دادی کا اور تیسرے کو لیڈی ہیلتھ ورکر اور فرنٹ لائن ورکر کا جس نے اس خاندان کے بچے کو حفاظتی ٹیکے/ویکسین لینے پر قائل کرنا ہو۔

تیسرا قدم: تربیت کار شرکأ کو رول پلے کے دوران مشاورتی کارڈز استعمال کرنے کا بتائے۔ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ شرکأ میں سے وہ جو لیڈی ہیلتھ ورکر یا فرنٹ لائن ورکر کا کردار ادا کررہی ہو وہ تمام متعلقہ نکات پر بات کرے، مثبت رویہ ظاہر کرے ، خاندان کے لئے ہمدردی کا اظہار کرے اور حوصلہ افزائی کرے۔ والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے ذمہ داران کی بات غور سے سنے اور مشاورت کے اصولوں کا عملی مظاہرہ کرے۔

پیچھے آگے