سرگرمی ۱

  • شرکأ سے پوچھیں کہ عورتوں کو حمل کے دوران کس قسم کی غذا کھانی چاہیے؟
  • فولاد اور فولک کے استعمال کی راہ میں رکاوٹوں کے بارے میں پوچھیں۔
  • شرکأ کی بات غور سے سنیں:
    • اگر وہ کہیں کہ عورتیں عام طور پر فولاد اور فولک اس لئے استعمال نہیں کرسکتیں کیونکہ انہیں اس سے قے آتی ہے یا پھر یہ کہیں کہ عورتیں اچھے معیار کی غذا کی متحمل نہیں ہوسکتیں، تو ان سے ان مسائل کے حل پر غور کرنے کو کہیں۔
  • شرکأ کے جوابات چارٹ پر لکھیں (وہ عام طور پر دودھ، فولاد، گوشت، اور پھلوں کے بارے میں بات کریں گے)۔
  • ان سے پوچھیں کہ بچوں اور نو بالغوں کو کون سی غذا اور غذا کے چھوٹے عناصر درکار ہوتے ہیں؟
  • شرکأ سے کہیں کہ لیڈی ہیلتھ ورکر اور فرنٹ لائن ورکرز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عورتوں کی مسائل کی شناخت اور ان کے حل میں مدد کریں۔
  • پریزینٹیشن کی مدد سے ان کی مدد کریں کہ حمل کے دوران غذا کا تعلق بچے کی اچھی جسمانی اور ذہنی صحت سے ہے۔
  • اس بات پر زور دیں کہ حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو اچھی مقدار میں خوراک کی ضرورت ہے مثال کے طور پر گوشت، دودھ، پھل، سبزیاں اور آئرن فولیٹ۔
MicrosoftTeams-image (1).png
Slides.png

سلائیڈ 1: ماں کی غذا اور اس کے فوائد

  • بچے کی نشو و نما ماں کے پیٹ سے شروع ہوتی ہے۔
  • غذائت سے بھرپور خوراک صحت مند بچے کی ضمانت۔
  • غذا کا تعلق بچے کی نشو و نما اور آگے بڑھنے کے عمل سے ہے۔

سلائیڈ 2: آئرن فولک کا کردار

  • آئرن کا استعمال، صحت مند بچہ
  • بچے کی ذہنی نشو و نما میں مفید
  • خون کی کمی کا علاج

سلائیڈ 3: متوقع رکاوٹیں

  • وسائل اور شعور کی کمی۔
  • جی متلانا۔
  • آئرن/ فولاد کے ذیلی منفی اثرات۔
  • خاندان کی طرف سے حمایت نہ حاصل ہونا۔

سلائیڈ 4: ماں اور خاندان کی رہنمائی کریں

  • متبادل خوراک
  • فولاد کا پانی کے ساتھ استعمال
  • خاندان سے بات چیت
  • غذائیت سے بھرپور کھانوں کی تراکیب
آگے