key messages.png

اہم پیغامات

  • ملیریا اور ڈینگی دونوں کی وجوہات مچھر ہیں اور ان کی علامات میں بخار، قے، اسہال/ دست، شدید تھکاوٹ اور اعصابی درد شامل ہیں۔ ڈینگی اور ملیریا کے وائرس مچھر کے کاٹنے سے ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہوسکتے ہیں۔
  • مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماریاں جان لیوا ہیں اس لئے حفاظتی اقدامات کرنا نہایت ضروری ہے ۔ مچھر دانیوں کا استعمال ان بیماریوں سے بچاؤ کی ضمانت ہوسکتا ہے۔
  • ان موذی بیماریوں سے بچاؤ نہایت ضروری ہے خاص طور پر حاملہ عورتوں، چھوٹے اور بڑے بچوں کے لئے ان سے بچاؤ ضروری ہے۔
    • ملیریا اور ڈینگی خون کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں اور دل، جگر اور پھیپھڑوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔
    • یہ بیماریاں عورتوں میں اسقاط ِ حمل اور حمل کے وقت سے پہلے گر جانے کا باعث بن سکتی ہیں۔
    • اس لئے ضروری ہے کہ لوگ اور خاص طور پر حاملہ عورتیں اور بچے مچھر دانیوں میں سوئیں۔
  • یہ نصیحت کی جاتی ہے کہ اپنے گھروں ، نالیوں اور سبزے کو صاف رکھیں ۔ ایسے برتنوں سے پرہیز کریں جن میں پانی کھڑا رہ جائے اور مچھروں کی افزائش ِ نسل کی جگہ بن جائے۔ ہمیشہ پانی کے برتن پر ڈھکن لگا کر رکھیں۔
  • یاد رکھیں۔ یہ مہلک بیماریاں آپ کی موت کا باعث بن سکتی ہیں۔ اگر ان بیماریوں کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
پیچھے