MicrosoftTeams-image (11).png

تربیت کار کے لئے نوٹ

  • تیز بخار کی صورت میں گھر پر علاج : تیز بخار کی صورت میں بچے کے کپڑے اتار دیں اور اس کے جسم کو نیم گرم پانی میں بھیگے کپڑے کی مدد سے ٹھنڈا کریں۔
    • اس سے جسم کا درجہ حرارت گرنے لگے گا۔
    • اس کے علاوہ بچے کو مائع غذا زیادہ سے زیادہ دیں اور ماں کا دودھ پلائیں۔
    • اگر بچے کو دورے یا مروڑ پڑ رہے ہوں اور وہ کچھ پینے کے قابل نہ ہو اور غیر معمولی حد تک نڈھال لگ رہا ہوتو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

  • دست کی صورت میں گھر پر علاج: دست آنا سے مراد دن میں 3-4 بار پتلے پاخانے کرنا ہے اور یہ چھوٹے بچوں کی موت کی ایک بنیادی وجہ ہے۔
    • اس سے جسم سے پانی اور نمکیات بہہ جاتے ہیں اور بچہ پانی اور نمکیات کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے۔
    • اس بیماری کا بہترین علاج او آر ایس (O.R.S) اور زنک ہے۔ بچے کو ہر پاخانے کے بعد ایک کپ او آر ایس (O.R.S) کا دیں۔
    • او آر ایس (O.R.S) اور زنک کے پیکٹ ہر وقت گھر پہ رکھیں ۔ گھر کو صاف رکھیں اور حفظانِ صحت کا طریقہ کار اپنائیں۔ کھانے پکانے سے پہلے اور بعد میں، بچے کو خوراک دینے سے قبل اور بیت الخلا کے استعمال کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔

  • او آر ایس (O.R.S) کیسے بنائیں؟
    • صابن اور صاف پانی سے ہاتھ دھوئیں۔
    • ایک صاف جگ، کپ، چمچ اوراو آر ایس (O.R.S) کا پیک لیں۔
    • جگ میں 4 کپ ابلا ہوا صاف پانی ڈالیں۔ او آر ایس (O.R.S) ساشے جگ میں ڈالیں اور ہلائیں۔

  • گھر پر کھانسی کا علاج: کھانسی کی صورت میں بچوں کو نیم گرم پانی میں شہد ملا کر دیں یا پھر جڑی بوٹیوں کی چائے پلائیں۔
    • اس سے گلے کو سکون ملتا ہے اور یوں کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے۔
    • جب تک کوئی ڈاکٹر تجویز نہ کرے، بچے کو کوئی دوائی نہ دیں۔
    • اگر بچے تیزی سے سانس لینے لگے یا اگر اسے سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہو تو فوراً اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر جائیں۔
پیچھے