سرگرمی ۱

  • شرکأ کو تین گروپس میں تقسیم کریں اور انہیں اس سوال پر غور کرنے کو کہیں کہ عام طور پر والدین اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والے بچوں کے ساتھ کیسے پیش آتے ہیں؟
  • ان سے پوچھیں کہ وہ و ذہنی نشو و نما کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
  • ان سے پوچھیں کہ کیا یہاں بچوں کے ساتھ کھیلنے اور ان سے باتیں کرنے کا رجحان ہے؟
  • انہیں کہیں کہ وہ اپنے جوابات چارٹ پر تحریر کریں۔
  • ان سے پوچھیں کہ بچوں کے ساتھ کھیلنے اور ان سے بات چیت کرنے کی راہ میں کونسی رکاوٹیں حائل ہیں؟
  • ان کی باتیں غور سے سنیں۔
  • اب ان سے پوچھیں کہ بچے کی ذہنی نشو و نما کے لئے کونسے حقائق اور سرگرمیاں اہمیت کی حامل ہیں؟
    • اگر وہ محبت، دیکھ بھال، کھیل وغیرہ کا ذکر کریں تو ان کی تعریف کریں اور چارٹ پر اہم نکات تحریر کریں۔
  • سلائیڈز کی مدد سے شرکأ کو بتائیں کہ بچے کو موذوں ماحول دیا جانا چاہیے جہاں وہ کھیل سکیں۔
MicrosoftTeams-image (1).png
Slides.png

سلائیڈ 1: بچوں کی ابتدائی نشو و نما سے کیا مراد ہے؟

  • بچوں کی ابتدائی نسشونما کا طریقہ جامع ہے اور بچوں کی جسمانی و ذہنی نشو و نما دونوں کے لیے ہے۔
  • پہلے دو سال اہم ہیں۔
  • حمل سے شروع ہوتی ہے۔
  • موثر اور دو طرفہ دیکھ بھال۔
  • موذوں ماحول۔

سلائیڈ 2: ابتدائی نشو و نما کی اہمیت

  • بہتر صحت۔
  • بہتر فرد۔
  • بہتر مستقبل۔
  • بہتر معیشت۔

سلائیڈ 3: نشو و نما کے 5 جُز

  1. جسمانی، اعصابی (باریک اعصابی اور خام مہارتیں)
  2. وقوفی و ذہنی نشو و نما
  3. بولنے اور زُبان کی نشو ونما
  4. سماجی نشو و نما
  5. جذباتی نشو و نما

سلائیڈ 4: عمر کے مختلف حصوں میں مہارتوں کے سنگِ میل

  • پہلے چھ ہفتے
  • ڈیڑھ سے تین ماہ
  • تین سے چھ ماہ
  • چھ سے نو ماہ
  • نو سے بارہ ماہ
  • ایک سے دو سال

سلائیڈ 5: کھیل کے ذریعے سیکھنا

  • سیکھنے کا دل چسپ طریقہ۔
  • ذہن کو متحرک کرتا ہے۔
  • بچے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
  • خاندان کے افراد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سلائیڈ 6: کھیل اور تحریک کی راہ میں رکاوٹیں

  • شعور اور وسائل کی کمی۔
  • غیر صحت مند ماحول۔
  • رشتوں میں تناؤ/ خاندانی حمایت نہ ہونا۔
  • خاندانی منصوبہ بندی کا فقدان۔

سلائیڈ 7: صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن رہنمائی کرسکتیں ہیں۔

  • ماں اور خاندان سے بات کرکے۔
  • موجودہ وسائل کی مدد سے گھریلو سطح پر کھلونے بنانے میں مدد دے کر۔

سلائیڈ 8: 0-6 ماہ کے بچوں کے لئے کھیل اور تحریک دینے والی سرگرمیاں

  • جِلد سے جِلد کا مس کرنا۔
  • بچے سے بات کرنا۔
  • محبت اور دیکھ بھال کا احساس دلانا۔
  • آوازوں کی نقل کرنا۔
  • مختلف ساخت کی چیزیں متعارف کرانا۔
  • آوازیں نکالنا۔
  • چھپن چھپائی (چہرہ چھپانا، آواز نکال کر دکھانا)۔
آگے