سرگرمی ۱

  • شرکأ سے حمل، بچے کی پیدائش اور دیکھ کے عمل میں باپ کے کردار کے بارے میں دریافت کریں۔
  • شرکأ سے ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کریں۔ کیا مرد اپنی عورتوں کے بارے میں کئے جانے والے فیصلوں میں دل چسپی لیتے ہیں؟ کیا وہ مددگار ثابت ہوتے ہیں؟
  • اب شرکأ سے پوچھیں کہ بچے کی نشو و نما کے عمل میں باپ کی شمولیت کی کیا اہمیت ہے؟
  • اب ممکنہ رکاوٹوں کے بارے میں سوال کریں ۔ ان سے پوچھیں کہ مرد کی شمولیت کی راہ میں بنیادی رکاوٹیں کیا ہوسکتی ہیں؟
  • شرکأ عام طور پر یہ بتائیں کہ باپ کو تولیدی عمل کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہوتا یا پھر انہیں ماں اور بچے کی دیکھ بھال اور صحت کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہوتا۔ یا پھر یہ بتائیں گے کہ مرد کو خاندانی منصوبہ بندی اور اس کے مختلف طریقوں کا زیادہ علم نہیں ہوتا۔ اگر شرکأ ثقافتی عقائد اور میاں بیوی کے درمیان گفتگو کا نہ ہونا بتائیں تو ان کی تعریف کریں۔ یہ سب اہم نکات چارٹ پر لکھیں۔
  • شرکأ سے دماغ پر زور دینے کو کہیں کہ حمل کے دوران ماں اور بچے کی دیکھ بھال کے عمل میں باپ کی مکمل شمولیت کو کس طرح یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
  • شرکأ کو ان مسائل کا حل تلاش کرنے کو کہیں۔
  • ان کے جوابات کو غور سے سنیں اور انہیں چارٹ پر لکھیں۔
  • اگر وہ کہیں کہ باپ کا کردار اتنا ہی اہم جتنا ماں کا تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • سلائیڈز کی مدد سے پیدائش سے قبل اور پیدائش کے بعد باپ کے کردار کی اہمیت پر بات کریں۔
MicrosoftTeams-image (1).png
Slides.png

سلائیڈ 1: پیدائش سے قبل اور بعد میں بیوی اور بچے کی دیکھ بھال کے عمل میں باپ کی شمولیت

  • میاں اور بیوی کے درمیان بہتر تعلقات کا باعث بنتی ہے۔
  • ایک خوش اور صحت مند خاندان پروان چڑھانے میں باپ اہم کردار ادا کرتا ہے۔
  • خاندانی منصوبہ بندی، ایک باہمی فیصلہ۔

سلائیڈ 2: مرد کی شمولیت کی راہ میں رکاوٹ

  • حمل کے دوران دیکھ بھال کے بارے میں علم نہ ہونا۔
  • خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کے بارے میں غلط فہمیاں یا پھر علم کی کمی۔
  • میاں بیوی کے درمیان کم بات چیت۔
  • ثقافتی عقائد۔

سلائیڈ 3: ایل ایچ وی (LHW) اور فرنٹ لائن ورکر کا کردار

  • ثقافتی طرزِ عمل کو سمجھنے کی کوشش کرے جو مرد کی شمولیت کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
  • یہ جاننے کی کوشش کرے کہ ماؤں اور خاندان کو کیسے تعلیم دی جاسکتی ہے۔
  • یہ جاننے کی کوشش کرے کہ اس عمل میں باپ کی شمولیت کیوں ضروری ہے۔
آگے