MicrosoftTeams-image (11).png

تربیت کار کے لئے نوٹ

  • دورانِ حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد عورت کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاوند کو حمل کے دوران چیک اپ کرانے کے لئے اپنی بیوی کے ساتھ جانا چاہیے۔ اس صحت بخش خوراک دینی چاہے اور اس کی جسمانی ، جذباتی اور غذائی ضروریات پوری کرنی چاہیں۔
  • صرف ایک تندرست، صحت مند اور نفسیاتی طور پر توانا خاتون ہی صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے۔ ایک عورت اپنے بچے کو بھرپور توجہ نہیں دے سکتی اگر اس کی اپنی ضروریات کا خیال نہ رکھا جائے اور اس کی ضروریات صرف اسی وقت پوری ہوسکتی ہیں جب اس کا خاوند اس کا بھرپور ساتھ دے۔
  • میاں بیوی کا آپس میں بات کرنا بے حد ضروری ہے اور انہیں ان معاملات پر روزمرہ بنیادوں پر بات کرنی چاہیے۔ خاندانی امور پر باقاعدہ بات کرنا صحت مند رشتے کی علامت ہے۔ باہمی افہام و تفہیم اور مل جل کر فیصلے کرنا بچے کی بہتر نشو و نما اور خوش خاندان کی ضمانت ہوسکتا ہے۔
پیچھے