سرگرمی ۱

  • شرکأ سے پوچھیں کہ کیا وہ دورانِ حمل کسی خاتون کے ذہنی صحت کے مسائل سے واقف ہیں جس نے حال ہی میں کسی بچے کو جنم دیا ہو؟
  • شرکأ سے کہیں کہ وہ چارٹ پر وہ علامات اور مسائل لکھیں جو ذہنی صحت کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں؟
  • پوچھیں کہ عام طور پر اس وقت کیا کیا جاتا ہے جب خواتین ذہنی مسائل کا شکار ہوجاتی ہیں اور انہیں کہاں لے کر جایا جاتا ہے؟
  • جوابات چارٹ پر لکھیں۔
  • ذہنی صحت کی اہمیت پر بات چیت کریں:
    • ذہنی صحت یا نفسیاتی تندرستی روز مرہ کی بنیادوں پر خوشگوار تعلقات کا قائم رکھنا ہے۔ بعض صورتوں میں ماں کی تکلیف بہت سے نفسیاتی مسائل کو جنم دیتی ہے جس کا بچے کی صحت پر منفی اثر ہوسکتا ہے ۔ ماں کی ذہنی صحت کے مسائل قابلِ علاج ہیں۔
    • ماں اور بچے کی صحت یہ تقاضا کرتی ہے کہ اکثر صورتوں میں عورتوں پر گھر کے کام کاج کا دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس صورتِ حال کو عام طور پر والدین کا توانائیاں ذائل کر بیٹھنا (parental burn-out) جو عام طور پر ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔
    • اس صورتِ حال کا سامنا عام طور پر ان خواتین کو ہوتا ہے جنہوں نے بچے کو جنم دیا ہو (اسے پوسٹ پارٹم ڈپریشن (Postpartum Depression) کہتے ہیں) اور عام طور پر خواتین کو کوئی سماجی مدد بھی دستیاب نہیں ہوتی۔


  • علاج تلاش کرنے کی راہ میں رکاوٹ:
    • ذہنی صحت کے مسائل کو باعثِ شرم سمجھنا اور ذہنی بیماری کے بارے میں ثقافتی رویے
    • ذہنی صحت کے لئے صحت کی عالمگیر کوریج کا نہ ہونا۔
    • سماجی امداد کا نظام نہ ہونا۔
MicrosoftTeams-image (1).png
آگے