key messages.png

اہم پیغامات

  • کھانا تیار کرنے، پیش کرنے اور بچوں کو کھلانے سے قبل صابن اور صاف پانی سے ہاتھ دھوئیں۔
  • تمام گھر کے افراد ہاتھ دھوئیں: بيت الخلاء استعمال کرنے کے بعد، پاخانہ ضائع کرنے کے بعد۔
  • پاخانہ باقاعدہ بيت الخلاء میں ضائع کریں۔
  • بچوں کا پاخانہ بڑوں کے پاخانے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ جو بچہ اچانک پاخانہ کردے، اسے فوری طور پر بيت الخلاء میں ضائع کرکے بچے کو صاف کریں۔
  • صاف اور محفوظ پانی پئیں۔
  • بيت الخلاء استعمال کریں اور اسے صاف رکھیں۔
  • والدین بچوں کوبيت الخلاء کے استعمال اور ہاتھ دھونا سکھانے میں مدد کریں۔
  • بچے کم از کم دن میں دو بار دانت صاف کریں۔ اگر دانتوں کا برش نہ ہوتو وہ مسواک استعمال کریں۔
  • بچوں کو صحت و صفائی کی عادات اپنانے کو کہیں:
    • مثال کے طور پر صابن سے ہاتھ دھونا، بيت الخلاء استعمال کرنا اور ابتدائی عمر سے ہی صاف پانی پینا۔
    • اس سے آپ کا بچہ/ بچی اچھی عادات اپنائے گی جو تمام زندگی اس کی رہنمائی کریں گی۔
پیچھے آگے