سرگرمی ۳
- شرکأ کو چار گروپس میں تقسیم کریں اور انہیں رول پلے کا کہیں۔
- رول پلے کے بعد ان شرکأ کی حوصلہ افزائی کریں جنہوں نے رول پلے میں حصہ لیا۔
- شرکأ سے ان کے خیالات کے بارے میں پوچھیں۔
- ان کے خیالات غور سے سنیں اور اہم نکات چارٹ پر لکھیں۔
- شرکأ کو بتائیں کہ کیا بہتر انداز میں کیا گیا اور کہاں بہتری کی گنجائش تھی۔
- رول پلے کا خلاصہ اہم نکات پیش کرکے کریں۔
منظرنامہ: ایک ماں اپنی اور اپنے بچے کی صفائی کا خیال نہیں رکھتی۔ اس نے بہت کام کرنا ہوتا ہے اور وہ ہربار اپنے ہاتھ نہیں دھو سکتی۔
پہلا قدم: تربیت کار شرکأ کو منظر نامے کے بارے میں بتائے۔
دوسرا قدم: دو شرکأ کا انتخاب کریں۔ ایک کو ماں کا جبکہ دوسرے کو صحت کی کارکن یا کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار ادا کرنے کو کہیں جس نے اس ماں کو ہاتھ دھونے پر قائل کرنا ہے۔
تیسرا قدم : تربیت کار شرکأ کے سامنے وضاحت کرتا ہے کہ رول پلے کے دوران وہ مشاورتی کارڈز کا استعمال کریں اور مشاورت کے اصولوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔
- رول پلے میں صحت کی کارکن یا کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار ادا کرنے والوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ مثبت رویہ اختیار کئے رکھیں۔
- وہ اس چیز کا اظہار کریں کہ وہ خاندان کا خیال رکھتیں ہیں، خاندان کا حوصلہ بڑھاتیں ہیں اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والوں کی بات غور سے سنتیں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مشاورت کے اصولوں پر بھی عمل کرتیں ہیں۔