پانچ سے آٹھ سال

Rationale 1.png

بچے اس مرحلے پر کیا کرسکتے ہیں؟

  • لوگوں اور دنیا کے بارے میں تجسس پیدا ہوجاتا ہے کہ دنیا کیسے کام کرتی ہے۔
  • نمبروں، حروف، پڑھنے اور لکھنے میں دل چسپی بڑھ جاتی ہے۔
  • الفاظ کے استعمال اور جذبات کے اظہار کے سلسلے میں زیادہ اعتماد پیدا ہوجاتا ہے۔
  • باہمی تعاون سے کھیلنے لگتے ہیں۔
  • چیزوں کی حتمی شکل میں دل چسپی لینے لگتے ہیں۔

حساس اور مددگار دیکھ بھال کے علاوہ بچے کی ضروریات کیا ہیں؟

  • گذشتہ برسوں میں صحت مند نشو ونما کے ساتھ اس عمر کے بچوں کو ان مواقع کی ضرورت ہوتی ہے:
    • پڑھنا، نمبرز
    • مسائل کا حل تلاش کرنے میں دل چسپی
    • ٹیم ورک کی مشق
    • ذاتی کارکردگی اور مہارت کا شعور
    • سوال کرنے اور مشاہدے کی مشق
    • زندگی کی بنیادی مہارتوں کا حصول
    • بنیادی تعلیم کا حصول اور سکول کے پہلے دن اور سکول کی تقریبات والدین کی حمایت اور حوصلہ افزائی
پیچھے