پیدائش سے تین ماہ تک

Rationale 1.png

بچے اس مرحلے پر کیا کرسکتے ہیں؟

  • نومولود رونے کی مدد سے بات کرتا ہے اور 8-12 انچ کے فاصلے تک دیکھ سکتا ہے۔
  • مسکرانا شروع کردیتا ہے، لوگوں اور چیزوں کو آنکھوں سے تلاش کرتا ہے۔
  • شوخ رنگوں اور چہروں کو ترجیح دیتا ہے۔
  • آوازوں پر توجہ دیتا ہے۔
  • آنکھ ملانے کی کوشش کرتا ہے، آوازوں کی نقلیں اتارتا ہے اور ہاتھوں کو کھولتا بند کرتا ہے۔
  • اپنے ہاتھوں اور پاؤں سے واقف ہوتا ہے تو انہیں منہ میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

حساس اور مددگار دیکھ بھال کے علاوہ بچے کی ضروریات کیا ہیں؟

  • جسمانی و مادی خطرات سے بچائیں
  • صرف ماں کا دودھ۔
    • اگر فیڈ کیا جارہا ہے تو مناسب غذائیت فراہم کریں۔
    • فیڈر تیار کرتے وقت بچے سے باتیں کریں۔
    • یہ عمل بچے کے لئے خوشی کا وقت بنائیں۔
  • صحت کی مناسب دیکھ بھال: مثال کے طور پر حفاظتی ٹیکے دینا، پانی کی کمی دور کرنا، علاج اور حفظانِ صحت۔
  • زُبان بول کر تحریک دینا (بچے کے ساتھ کھیلیں اور بات کریں۔ تصاویر دکھائیں اور کہانی سنائیں)۔
  • اپنی جلد بچے کی جلد سے مس کریں (گلے لگائیں، اٹھائیں، گھر سے باہر لے کر جائیں، فطرت سے روشناس کرائیں اور بات چیت کریں)۔
  • اعصابی و حسیاتی تحریک۔
پیچھے آگے