چار سے چھ ماہ تک

Rationale 1.png

بچے اس مرحلے پر کیا کرسکتے ہیں؟

  • ہنستے اور مسکراتےہیں۔
  • ترجیحات طے کرتے ہیں، بنیادی دیکھ بھال کرنے والے، والدین اور بہن بھائی۔
  • حرکات کو دل چسپ انداز میں دہراتے ہیں۔
  • آوازیں سنتیں ہے اور رنگوں کو پہلے سے بہتر انداز میں دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔
  • جب اس سے بولا جائے تو جواب دیتے ہیں۔
  • ہنستیں ہے اور بولنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • آوازوں کی نقل کرتے ہیں۔
  • ہاتھ اور پاؤں کو دریافت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • چیزوں کو منہ میں ڈال لیتے ہیں۔
  • جب کسی چیز سے لگا کر اٹھایا جائے تو بیٹھ جاتے ہیں۔
  • لیٹ کر گھومتے ہیں۔
  • انگوٹھے کو استعمال کئے بغیر چیزوں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • کھلونوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہے اور دور تک دیکھ سکتے ہے۔ اس وقت دانت نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔
  • ہنسنے کی کوشش کرتے ہے، پیٹ سے کمر بل گھوم سکتے ہے اور اٹھ کر بیٹھنے کی کوشش کرتے ہے۔

حساس اور مددگار دیکھ بھال کے علاوہ بچے کی ضروریات کیا ہیں؟

  • جسمانی و مادی خطرات سے بچائیں۔
  • صرف ماں کا دودھ۔
    • اگر فیڈ کیا جارہا ہے تو مناسب غذائیت فراہم کریں۔
    • فیڈر تیار کرتے وقت بچے سے باتیں کریں۔
    • یہ عمل بچے کے لئے خوشی کا وقت بنائیں۔
  • صحت کی مناسب دیکھ بھال۔
  • زُبان بول کر تحریک دینا (بچے کے ساتھ کھیلیں اور بات کریں۔ تصاویر دکھائیں اور کہانی سنائیں)۔
  • اپنی جلد بچے کی جلد سے مس کریں (گلے لگائیں، اٹھائیں، گھر سے باہر لے کر جائیں، فطرت سے روشناس کرائیں اور بات چیت کریں)۔
  • اعصابی و حسیاتی تحریک۔
پیچھے آگے