key messages.png

اہم پیغامات

  • بچوں کو غفلت، استحصال اور تشدد سے محفوظ رکھیں۔ انہیں محبت اور احساس تحفظ دیں تاکہ ان میں اعتماد اور تعلق کا احساس پیدا ہو۔
  • بچوں کو تشدد بشمول جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے عام طور پر رشتہ دار اور ہمسایے ہوتے ہیں۔
  • بچوں میں ممکنہ تشدد کا شعور اور تشدد سے بچنے کی مہارتیں ہونی ضروری ہیں تاکہ وہ تشدد سے بچ سکیں۔
  • تمام بچوں اور بچیوں کو سکول داخل کرانا چاہیے اور کوئی بھی بچہ ایسا نہ رہے جو سکول نہ جاتا ہو۔
  • بچوں کو ایسے کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ جو انکی عمر اور نشونما کے لحاظ سے نقصان دہ ہو۔
  • کم عمری کی شادی اور بچوں کی مزدوری سے گریز کرنا چاہیے۔
  • اگر کوئی بچہ استحصال کا شکار ہو تو اسے تسلی دیں۔ اسے قریبی کلینک یا پھر ون سٹاپ سنٹر لے کر جائیں۔
  • بچوں کو مارنے پیٹنے سے گریز کرنا چاہیے اور انکو مثبت طریقے سے نظم و ضبظ سکھائیں۔ مثبت نظم و ضبط کا مطلب ہے باہمی احترام اور حوصلہ افزائی کے ذریعے تربیت کرنا۔ یہ طریقہ بیک وقت بے لچک بھی ہے اور مہربانی پر مبنی بھی۔
  • مثبت نظم و ضبط کے طویل المیعاد اثرات ہیں کیونکہ اس میں یہ بات مدِ نظر رکھی جاتی ہے کہ بچہ سوچ رہا ہے، محسوس کررہا ہے ، سیکھ رہا ہے اور اپنے اور اپنی دنیا کے بارے میں فیصلہ کررہا ہے۔
  • مثبت انداز میں نظم و ضبط سکھانا اہم سماجی اور زندگی کی مہارتیں سکھاتا ہے جس میں احترام، خیال رکھنا، مسائل کا حل تلاش کرنا اور تعاون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مثبت نظم و ضبط یہ مہارتیں سکھا کر گھر، سکول اور معاشرے میں تعمیری کردار ادا کرتا ہے۔
  • اگر بچہ کوئی غلط کام کرتا ہے ، والدین ہونے کے ناطے، بچے سے براہ راست نرمی سے بات کریں تاکہ بچہ کام کے نتائج اچھی طرح سمجھ لے۔
پیچھے آگے