سرگرمی ۲: خاندانی منصوبہ بندی کے ہر طریقہ کو ایک ایک کر کے بیان کریں

مانع الحمل طریقہ کار:

  • گولیاں: ان میں بیضہ دانی سے خارج ہونے والے مصنوعی طور پر تیار ہونے والے ہارمون شامل ہوتے ہیں جو بیضہ ریزی (ovulation) کے عمل میں مداخلت کرتے ہیں۔ عورت کو ایک ہی دن میں ایک گولی روزانہ ایک وقت پر لینی ہوتی ہے۔
  • کنڈوم: کنڈوم جنسی طور پر منتقل ہونےوالی بیماریوں اور حمل کے خلاف حفاظت کرتے ہیں۔ کنڈوم مردوں اور عورتوں کے جنسی آعضاہ کے براہ راست مس ہونے کے عمل کو روکتے ہیں ۔
  • امپلانٹس: یہ بازو کے اندر نصب کیا جاتا ہے اور تین ماہ تک موثر رہ سکتا ہے۔ لیکن تین ماہ بعد اسے ہٹا لینا ضروری ہے۔
  • بانجھ کاری : یہ ناقابلِ تولید کردینے کا مستقل عمل ہے جو ایک بار ہوجائے تو اسے واپس قدرتی حالت میں نہیں لایا جاسکتا۔ اس طریقہ کار میں بیضہ دانی کو رحم سے ملانے والی نالی کاٹ دی جاتی ہے اور یوں بیضہ دانی اور رحم کا آپس میں تعلق ختم ہوجاتا ہے۔
  • نال بندی: یہ ایک اور سرجیکل طریقہ کار ہے جس میں بیضہ دانی کی نالی کاٹ دی جاتی ہے۔ یہ طریقہ کار بھی ایک بار اختیار کرلیا جائے تو واپس اصل حالت میں نہیں لایا جاسکتا۔
  • نس بندی: یہ مردوں کے لئے سرجیکل طریقہ کار ہے۔ یہ بھی نا قابل واپسی ہے اور اس میں قنات منی (منی کی نالی) کو کاٹ کر خصیوں اور اخراج کی نالی کا تعلق ختم کردیا جاتا ہے۔
MicrosoftTeams-image (8).png

اب پیدائش میں وقفے کے بارے میں پائی جانے والی عام غلط فہمیوں کے بارے میں بات کریں۔ شرکأ کے سوچنے کے عمل کی مدد سے انہیں سوالات کا جواب دینے کو کہیں۔ شرکأ کی بات غور سے سنیں اور آخر میں اپنے نکات کا اضافہ کریں۔

MicrosoftTeams-image (1).png
پیچھے آگے