key messages.png

اہم پیغامات

  • خطرناک اشیاء بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔ اس کے علاوہ تیز دھار آلات مثلاً چاقو، تیز دھار چھڑیاں، قینچی اور قلم محفوظ جگہ پر رکھیں۔
  • بچوں کو خطرناک جگہوں سے دُور رکھیں۔
    • مثال کے طور پر آگ جلانے کی جگہ یا پھر جہاں زہریلا مواد رکھا جاتا ہو۔
  • اپنے بچے پر توجہ دیں۔ بچوں کو حادثات اور زخمی ہونے سے بچائیں۔ اگر ضرورت ہوتو علاج کرائیں۔
  • بچوں کو دریاؤں اور سمندر سے دُور رکھیں۔ انہیں آگ اور برقی ساکٹس کے قریب نہ آنے دیں۔
  • گھر میں فرسٹ ایڈ بکس رکھیں۔ اس کے علاوہ ادویات اور گھر میں صفائی کے لئے موجود مواد بھی بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔
  • بچے کے زخمی ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
پیچھے آگے