key messages.png

اہم پیغامات

  • مثبت نظم و ضبط بچوں کو اپنے اوپر قابو پانا سکھاتا ہے اور اس سے بچوں میں عزتِ نفس اور اعتماد پیدا ہوتا ہے۔
  • جسمانی سزا کی بجائے بچوں کو نظم و ضبط سکھانے کے لئے آئیں ہم مثبت انداز اختیار کریں۔
  • مثبت نظم و ضبط تشدد سے پاک ہے، رہنمائی کا مسلسل و متواتر سلسلہ ہے جو بچوں کو اس انداز میں نظم و ضبط سکھاتا ہے جو کہ قابلِ قبول ہے۔
  • والدین کو بچوں سے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ کم عقل اور بُرے ہیں۔ انہیں اپنے بچوں کا دوسرے بچوں سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔
  • بدزبانی (ڈانٹنے اور دھکمانے وغیرہ سے) بچے خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور ان کا اعتماد جاتا رہتا ہے۔ بد زبانی ان کے جذبات کو متاثر کرتا ہے اور ان میں صحت کے مسائل کا بھی پیش خیمہ بنتا ہے۔
  • جسمانی سزا یا پھر ذلیل کرنا اور ڈرانا ممنوع ہیں۔ ان میں پشت پر تھپڑ برسانا، ضرب لگانا، تھپڑ مارنا ، چٹکی سے زور سے کاٹنا ، کاٹنا یا پھر کسی بھی کسی جسمانی سزا شامل ہے۔
  • جسمانی سزا نہ صرف نظم و ضبط سکھانے میں غیر موثر ہے بلکہ آگے چل بچوں میں ناخوش رہنے اور ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔
  • والدین بچوں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے سے انہیں اذیت دے سکتے ہیں۔ بچوں کے اچھے رویے پر توجہ دیں اور اس پر اس کی تعریف کریں۔
  • والدین اور بچے کی دیکھ بھال کے ذمہ داران بچوں کے ساتھ صبر کا مظاہرہ کریں۔
پیچھے