اہم پیغامات
- بچوں کو ابتدائی دیکھ بھال، نشو و نما اور سکھانے کے مراکز میں داخل کرائیں۔ اگر ایسے مراکز موجود نہیں ہیں تو انہیں کچی کلاس میں داخل کرائیں۔
 - جب بچے ابتدائی نشو و نما کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں ان کی جملہ نشو و نما کی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔
 - میٹنگز اور سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ایسے مراکز کو اکثر اوقات وزٹ کریں کیونکہ یہ مراکز بچوں میں عزت نفس کو بڑھاتے ہیں۔
 - بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہ ضروری ہے کہ وہ سکول میں داخل ہوں اور 18 سال کی عمر تک سکول میں رہیں۔
 - بچوں کو سکول میں تعلیم حاصل کرنے دیں کیونکہ ان کی تعلیم سے خاندان اور کمیونٹی کو بھی فائدہ ہوگا۔
 - تعلیم کے عمل میں بچوں کی نگرانی کریں۔ ان کے سکول کے کام میں پوری طرح دل چسپی لیں۔
 - بچوں سے پوچھیں کہ ان کا دن سکول میں کیسا گذرا۔ ان کے کام پر نظر رکھیں اور اس تقریب کے بارے میں پوچھیں جس میں وہ شامل ہوئے ہوں۔
 - اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ بہتر نیند اور صحت بخش خوراک کھا رہا ہے۔
 
Average Rating: ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ (0 reviews)