سرگرمی ۱
- شرکأ سے پوچھیں کہ کیا ان کے محلے میں بچوں کو سکھانے کے ابتدائی مراکز ہیں؟
 - ان سے سکولوں میں داخلے کے بارے میں پوچھیں۔
- ان کا عام مشاہدہ کیا ہے؟ کیا سکول میں داخلے کے سلسلے میں کوئی صنفی امتیاز موجود ہے؟
 - پوچھیں کہ عام طور پر لوگ تعلیم کی اہمیت کو کیوں نہیں سمجھتے اور وہ اپنے بچوں کو سکول میں کیوں داخل نہیں کراتے؟
 - اگر وہ صنفی امتیاز، غربت اور شعور کی کمی پر بات کریں تو ان کی بات غور سے سنیں اور یہ مسائل چارٹ پر لکھیں۔
 
 - اب ان سے پوچھیں کہ ان مسائل کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے؟ انہیں سوچنے میں مدد دیں اور ان کے بتائے گئے حل چارٹ پر لکھیں۔
 - ان کی تجاویز کو غور سے سنیں اور ہر مسئلے کے سامنے اس کا حل لکھیں۔
 - ان کے خیالات غور سے سنیں اور اہم نکات چارٹ پر لکھتے جائیں۔
 - انہیں بتائیں کہ لڑکے اور لڑکیاں تعلیم کا مساوی حق رکھتی ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ وہ سکول میں داخلہ لیں اور 18 سال تک سکول میں رہیں۔
 - اگر شرکأ سوال پوچھیں تو ان کا جواب دیں۔
 - یہ سیشن سلائیڈ کی مدد سے کریں۔
 
سلائیڈ 1: تعلیم کیوں ضروری ہے ؟
- بہتر مستقبل کے راستے کھولتی ہے۔
 - مستقبل تشکیل دیتی ہے۔
 - مدلل اور بامقصد بناتی ہے۔
 - ذمہ داری کا احساس جگاتی ہے۔
 - نئے افق کھولتی ہے۔
 
سلائیڈ 2: سکول میں داخلہ
- بچہ لکھنا پڑھنا سیکھتا ہے۔
 - یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو سکول میں داخل کرائیں اور پھر ان کی تعلیم جاری رکھیں۔
 
سلائیڈ 3: سکول جانے کی راہ میں رکاوٹیں
- غربت
 - شعور کی کمی
 - صنفی امتیاز
 - تعلیم ضروری نہیں، ہنر ضروری ہے۔
 
سلائیڈ 4: سکھانے کے ابتدائی مراکز
- سکھانے کے ابتدائی مراکز اور کچی کلاس موجود ہوگی۔
 - بچے ان مراکز میں سماجی عمل سیکھتے ہیں۔
 - سکھانے کے ابتدائی مراکز کی وجہ سے بچے اجتماعی نشو و نما میں بہتری آتی ہے۔
 - پرائمری سکول میں پہلی بار۔
 
سلائیڈ 5: صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار
- ماں اور خاندان میں شعور اجاگر کریں۔
 
Average Rating: ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ (0 reviews)