MicrosoftTeams-image (11).png

تربیت کار کے لئے نوٹ

  • تعلیم ہماری زندگیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ہمیں علم دیتی ہے ، مہارتیں اور اقدار دیتی ہے ۔ اس کی مدد سے ہم پڑھنا اور لکھنا سیکھتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم سوچنا اور گفتگو کرنا سیکھتے ہیں۔ تعلیم ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں کیسے بہتر کرسکتے ہیں۔
  • تعلیم ایک بتدریج سلسلے کا نام ہے۔ یہ ایک فراد کی سوچ میں تبدیلی لاتی ہے اور اسے عقل کا استعمال سکھاتی ہے۔ تعلیم فرد کو بہتر زندگی تک لے جاتی ہے۔
  • یہ ہمارے عقائد کو مضبوط کرتی ہے اور ہمیں غلط اور صحیح کا فرق بتاتی ہے۔
  • ہر بچے کو تعلیم دینی چاہیے اور 3 سال کی عمر سے اُسکی رسمی تعلیم کا سلسلہ شروع کردینا چاہیے۔
  • تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ لڑکے اور لڑکیاں دونوں کو تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔
  • بچوں کو تعلیم دینا والدین کا بنیادی فرض ہے۔ اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرائیں۔
  • تعلیم کے بغیر ایک بچہ اپنی صلاحیت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
  • تعلیم ایک فرد کے لئے نئے افق روشن کرتی ہے اور بچے کو بہتر معیار ِزندگی تک رہنمائی کرتی ہے۔
  • اسے بہتر انتخاب کرنے اور بہتر نوکری تک لے کر جاتی ہے۔
  • تعلیم بچے کو بہتر فیصلہ سازی کے قابل بناتی ہے۔
پیچھے