سرگرمی ۱

  • شرکأ سے پوچھیں کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ ایک حاملہ عورت کو کتنی مرتبہ اپنا معائنہ کرانے کے لئے جانا چاہے اور دورانِ حمل دیکھ بھال میں کیا کچھ شامل ہے؟
  • شرکأ سے رکاوٹوں کے بارے میں پوچھیں۔ عورتیں عام طور پر دورانِ حمل معائنے کے لئے کیوں نہیں جاتی ہیں؟
  • اپنے نکات شامل کریں اور شرکأ کے جوابات کے اہم نکات چارٹ پر لکھیں۔
  • اب شرکأ کو حاملہ خاتون کے معائنہ پر نہ جانے کے ممکنہ حل کے لئے سوچنے کو کہیں۔ جہاں بھی ممکن ہو، شرکأ کے سوچنے کے عمل میں شامل ہوکر آسانی پیدا کریں۔
  • شرکأ سے پوچھیں کہ نئے بچے کی پیدائش کے لئے ماں اور خاندان کو کیسے تیار ہونا چاہیے؟
  • شرکأ کے جوابات چارٹ پر لکھیں۔
  • دورانِ حمل/ قبل از پیدائش دیکھ بھال پر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن پیش کریں۔
MicrosoftTeams-image (1).png
Slides.png

سلائیڈ 1: دورانِ حمل معائنے کی اہمیت:

  • حمل پر ماہرانہ نظر رکھی جاتی ہے۔
  • مسلسل نئی صورتِ حال کا پتہ چلتا رہتا ہے۔
  • بچے کی جسمانی ضروریات اور نشو و نما کا پتہ چلتا ہے۔

سلائیڈ 2: دورانِ حمل چیک اپ کا ٹائم ٹیبل:

  • پہلا چیک اپ: حمل کے فوراً بعد،
  • دوسرا چیک اپ: حمل کے 4-6 ماہ کے اندر،
  • تیسرا چیک اپ: حمل کے 7-9 ماہ کے اندر،
  • چوتھا چیک اپ: حمل کے 9 ماہ میں۔

سلائیڈ 3: دورانِ حمل چیک اپ نہ کرانے کی وجوہات:

  • شعور اور معلومات کی کمی،
  • وسائل کی کمی،
  • ہسپتال یا کلینک کا قریب نہ ہونا،
  • ثقافتی عقائد/غیر تربیت یافتہ دائیاں،
  • خاندان اور خاوند کی حمایت نہ ہونا۔

سلائیڈ 4: چیک اپ کی تفصیلات کا علم۔

  • حمل کی تصدیق،
  • قد اور وزن،
  • بلڈ پریشر کا معائنہ،
  • خون اور پیشاب کا ٹیسٹ،
  • الٹرا ساؤنڈ،
  • مناسب خوراک اور آئرن کی کمی پوری کرنا،
  • کِرم کُشی (پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ)،
  • نئی وزٹ کی تاریخ،
  • زچگی کے خطرات پر مشاورت، علامات اور پیدائش اور پیچیدگی سے نمٹنے کے لئے تیاری۔

سلائیڈ 5: رکاوٹوں کو دُور کرنا۔

  • ماں اور خاندان سے بات کریں۔
  • اہمیت اجاگر کریں۔
  • رہنمائی فراہم کریں۔
آگے