MicrosoftTeams-image (11).png

تربیت کار کے لئے نوٹ

  • حمل کے دوران چیک اپ صحت کے لئےاحتیاطی تدبیر ہے جس میں عورت کا باقاعدہ معائنہ کیا جاتا ہے اور اسے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے کہ وہ دورانِ حمل پیچیدگیوں سے بچی رہے۔
  • ایک حاملہ عورت کو کم سے کم 4 بار چیک کرانے جانا ہوتا ہے۔ اس معائنہ سے بچے کی نشوونما کا پتہ چلتا ہے، تشنج سے بچاؤ کے ٹیکےدئیے جاتے ہے، آئرن کی کمی پوری کرنے کے لئے گولیاں دی جاتی ہیں اور محفوظ زچگی کے لئے غذا تجویز کی جاتی ہے۔
  • اس مقصد کے لئے زچگی کی ماہر سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر یہ خطرناک علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر زچگی کی امور کی ماہر سے رابطہ کریں:
    • خون کا اخراج یا پھر پانی کا اخراج
    • شدید سردرد اور نظر کا دھندلا جانا
    • دورے
    • پیٹ کا درد
  • حاملہ عورت اور خاندان بچے کی پیدائش سے پہلے منصوبہ بندی کرے۔
  • زچگی کے دوران سواری اور دیگر اخراجات پر لگنے والا پیسہ بچائیں۔
  • پہلے ہی سواری کا بندوبست رکھیں۔
  • ان لوگوں کی شناخت کریں جو بوقتِ ضرورت خون کا عطیہ دے سکتے ہوں۔
  • خطرناک علامات کے بارے میں جانیں ، یہ جانیں کہ ان علامات کے ظاہر ہونے کہاں اور کس سے رابطہ کرنا ہے۔
پیچھے