سرگرمی ۱
- شرکأ سے دریافت کریں کہ عام طور پر خواتین بچے کی پیدائش کے لئے کہاں جاتی ہیں؟
 - ان سے پوچھیں کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ ماہر آیا (زچگی کی ماہر) کسے کہتے ہیں اور اگر وہ جانتے ہیں تو ان کے علاقے میں ایسی ماہر کون ہے؟
 - شرکأ سے رُکاوٹوں اور مشکلات کے بارے میں دریافت کریں۔ خواتین بچوں کی پیدائش کے لئے کسی مستند ادارے کا رُخ کیوں نہیں کرتیں؟
 - شرکأ سے پوچھیں کہ کیا خواتین پیدائش کے بعد بھی چیک اپ کے لئے جاتی ہیں۔ اگر جاتی ہیں تو کہاں جاتی ہیں؟
 - اپنے نکات شامل کرتے ہوئے رکاوٹیں اور مشکلات چارٹ پر لکھیں۔
 - اب شرکأ کو کہیں کہ وہ اچھی طرح سوچ کر ان مشکلات اور رکاوٹوں کا حل بتائیں۔ جہاں بھی ضرورت ہو، رہنمائی فراہم کریں۔
 - زچگی کے امور کی ماہر کے موضوع پر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن پیش کریں۔
 
سلائیڈ 1: زچگی کے امور کی ماہر سے مشاورت
- ماں اور بچے کی اکثر اموات پیدائش کے وقت ہوتی ہیں۔
 - زچگی کے امور کی ماہر سے مشاورت ان مشکلات سے بچا سکتی ہے جو ماں اور بچے کی جان خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔
 - اپنے علاقے میں زچگی کی ماہر(SBA) کی تلاش کریں۔
 
سلائیڈ 2: رکاوٹیں
- خاندانی روایات،
 - پیسے/ وسائل کی کمی،
 - تاخیر۔
 
سلائیڈ 3: پیدائش کے بعد چیک اپ
- ماں کی جسمانی صحت کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔
 - یہ چیک اپ بچے کی پیدائش کے 6 گھنٹے کے اندر ہونا ضروری ہے۔
 - خطرات کا علم ہوتا ہے۔
 
سلائیڈ 4: پیدائش کے بعد کی خطرناک علامات:
- زیادہ خون بہنا،
 - شدید بخار،
 - دورے،
 - رطوبتوں کا اخراج۔
 
سلائیڈ 5: خواتین پیدائش کے بعد چیک اپ کیوں نہیں کراتیں؟
- اسے غیر ضروری سمجھتی ہیں۔
 - معلومات کی کمی۔
 - نومولود کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
 - عورت اب خطرے سے باہر ہے۔
 
Average Rating: ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ (0 reviews)