MicrosoftTeams-image (11).png

تربیت کار کے لئے نوٹ

  • زچہ و بچہ کی زیادہ تر اموات بچے کی پیدائش کے وقت ہوتی ہیں۔ زیادہ تر اموات کی وجہ پیدائش کے وقت زچگی کی امور کی ماہر(SBA) کی عدم موجودگی ہے۔
  • زچگی کے امور کی ماہر سے مراد وہ خاتون (یا مرد) ہے جو حاملہ خاتون کو حمل کے دوران، پیدائش کے وقت اور زچگی کے بعد صحت کی ہنگامی خدمات فراہم کرتی ہے۔ زچگی کے امور کی ماہرین میں لیڈی ہیلتھ وزٹر، محلے کی سطح کی دایا، نرس اور ڈاکٹر شامل ہیں۔
  • خطرے کی علامات پر نظر رکھتے ہوئے زچگی کے امور کی ماہر (SBA) سے مشاورت سے زچہ و بچہ بہت سی پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔
  • محفوظ زچگی کو یقینی بنانے کے لئے ، ماں ، خاندان اور خاص طور پر شوہر کو ان چاہیے کہ وہ ان مشکلات کا حل تلاش کرکے رکھے:
    • بچے کی پیدائش کی جگہ کا انتخاب
    • سواری
    • رقم
  • بچے کی پیدائش کے وقت خاندان اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حاملہ خاتون کی صحت پر گہری نگاہ رکھیں اور خطرے کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً زچگی کے امور کی ماہر سے رابطہ کریں۔
  • تاکید کی جاتی ہے کہ عورت کا بچے کی پیدائش کے 6 گھنٹے کے اندر پیدائش کے بعد کا چیک اپ کرانا چاہیے۔
پیچھے