سرگرمی ۲

  • بچے کی ناف اور قریبی حصے پر تجویز کردہ انداز میں دوائی لگانے میں مدد کریں۔ اس مقصد کے لئے ایک گڑیا کا استعمال کریں۔
    • اگر ہوسکے، شرکأ کو 4 گروپس میں تقسیم کریں اور انہیں ایک ڈمی پر یہ سرگرمی کرنے کو کہیں۔
  • اس سرگرمی کے بعد، شرکأ سے پوچھیں کہ نومولود بچے کی مناسب دیکھ بھال کی راہ میں کون سی رکاوٹیں حائل ہیں؟
  • شرکأ سے پوچھیں کہ لوگ عام طور پر نومولود بچے کی دیکھ بھال اور نومولود کو ڈاکٹر سے چیک کرانے سے کیوں گھبراتے ہیں؟
  • اگر وہ لاپرواہی، شعور کی کمی یا ثقافتی عقائد کی بات کریں، ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • شرکأ سے پوچھیں کہ نومولود بچے کو نہلانے اور ناف کے تحفظ کی عام طور پر کیا حفاظتی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں؟ لوگ عام طور پر ناف پر کیا لگاتے ہیں؟
  • اگر وہ کلورہیکسی ڈین اور سپرٹ کا بتائیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • اگر وہ مٹی، گھی، گائے کا گوبر کا تذکرہ کریں تو پہلے ان کی باتیں غور سے سنیں اور تمام مسائل چارٹ پر لکھیں۔ اب ان تمام مشکلات کا حل تلاش کرنے کے لئے انہیں دماغ پر زور دینے کو کہیں۔
MicrosoftTeams-image (1).png
پیچھے آگے