key messages.png

اہم پیغامات

  • ایک بچے کی پیدائش کا انداراج ایک قانونی فرض اور بچے کا بنیادی حق ہے۔ یہ بچے کی پیدائش، ولدیت اور مقامِ پیدائش کا قانونی ثبوت ہے۔ اس دستاویز کی وجہ سے بچے کی شناخت ہوگی اور اپنے حقوق اور خدمات حاصل کرپائے گا۔
  • پاکستان میں پیدائش کا اندراج یونین کونسل کا دفتر کرسکتا ہے۔ ماں، باپ اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر افراد قریبی یونین کونسل، ویلج کونسل سے پیدائش کا اندراج کراسکتے ہیں۔
  • پیدائش کے اندراج کے یہ فوائد ہیں:
    • اس سے شہریت اور قومی شناخت متعین ہوتی ہے اور یہ استحصال، نوعمری کی شادی، مزدوری اور بچوں کے کاروبار جیسے خطرات سے بچاتا ہے ۔
    • یہ صحت، بچوں کے تحفظ اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی ممکن بناتا ہے۔
    • یہ مستقبل میں روزگار اور مالی معاونت کا عمل بھی آسان کرتاہے۔
پیچھے