MicrosoftTeams-image (7).png

سیشن ۱: خاندان کی دیکھ بھال کے اہم اقدامات

Background.png

دنیا بھر میں صحت کے شعبے کے رہنماؤں یعنی عالمی ادارۂ صحت اور یونیسف نے گھریلو سطح پر ماں اور بچے کی صحت کے لئے اہم اقدامات کا ایک سیٹ تشکیل دیا ہے۔ ان اقدامات کو اپنانا ماں اور بچے کی بقا، نشو و نما اور تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یوں ایک صحت مند خاندان اور معاشرے کی بنیاد بنتا ہے۔ مختلف ممالک نے اپنے مخصوص پسِ منظر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، ان اقدامات کو اپنایا ہے۔ یہاں پیش کی جانے والی خاندان کی دیکھ بھال کے اہم اقدامات (KFCPs) کی فہرست پاکستان کے تناظر میں تشکیل دی گئی ہے جس میں پہلے سے موجود قومی و بین الاقوامی وسائل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کو تمام صوبوں اور علاقوں کے ماہرین کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے۔ خاندان کی دیکھ بھال کے اہم اقدمات کی فہرست میں 22 اقدامات شامل ہیں۔ یہ اقدامات ’لائف کورس‘ اپروچ اختیار کرتے ہوئے مختلف سطح پر ماں اور بچے کی نشو و نما کی ضروریات کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان اقدامات کا فروغ بین الشعبہ جاتی تعاون کا بھی ذریعہ ہے اور یہ صحت ، واش ، بچوں کا تحفظ، غذائیت ، بچوں کی نشو و نما اور بچوں کی تعلیم کے بھی مسائل حل کرنے کا باعث ہوسکتا ہے۔ مواد کے ساتھ ساتھ خاندان کی دیکھ بھال کے اہم اقدامات کی فہرست ہر گھر میں پہنچائی جانا ضروری ہے تاکہ والدین اور دیکھ بھال کے ذمہ داران اس سے مدد لے سکیں۔

MicrosoftTeams-image (3).png
Rationale 1.png

مشاورتی کارڈز: لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کے لئے مشاورتی کارڈز کی بنیاد خاندان کی دیکھ بھال کے اہم اقدامات ہیں۔

  • ایک کارڈ ایک دیکھ بھال پر ہے اور زندگی کے دوران ایک مخصوص مرحلے کو ہدف بناتا ہے۔ مجموعی طور پر جن مراحل پر یہاں بات کی گئی ہے وہ یہ ہیں:
    • حمل اور بچے کی پیدائش،
    • نومولودیت کا وقت،
    • شیرخواری کا دور،
    • پاؤں پاؤں چلنے کا وقت،
    • قبل از سکول دو،
    • پرائمری سکول کا دور۔
  • ہر کارڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ایک تصویر ہے جن کی مدد سے وہ ابلاغ کی مہارتوں کی بنیاد مشاورت کے اصولوں (ABC) کی مدد سے گفتگو کا آغاز کرسکتی ہیں۔
Methadology.png

پریزینٹیشن، رول پلے، گفتگو

Materials .png

چارٹ، مارکر، پاور پوائنٹ سلائڈز، مشاورت کے اصولوں پر ہینڈ آؤٹس

duration.png

۲ گھنٹے

آگے