فرنٹ لاین ورکرز کے لیے نوٹس:
خاندان اور کمیونٹی کے لئے اقدامات میں بہتری:
- خاندان کی دیکھ بھال کے اہم اقدامات دیکھ بھال کرنے والوں کے وہ عملی اقدمات ہیں جو بچے کے ساتھ ساتھ خواتین کے دورِ تولید میں بھی ان کی صحت اور تندرستی کے ضامن بنتے ہیں۔
- خاندان کی دیکھ بھال کے کچھ اہم اقدامات مسلسل ہیں اور خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ان میں یہ اقدمات شامل ہیں: میاں بیوی کے درمیان گفتگو، خاندانی منصوبہ بندی، مردوں کی شمولیت، مچھر دانیوں کی مدد سے ملیریا سے بچاؤ اور ہاتھ دھونا۔ دیگر اقدامات میں ماں بچے کی صحت اور غذا ، ماں بچے کا تحفظ، واش ، تحریک اور کھیل شامل ہیں۔