عملی مشق نمبر 2: پیدائش میں وقفہ
If you cannot view the above video, you can instead download it.
معلوماتی تبادلہ (Ask)
- خوشحال اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے بچوں کی پیدائش میں وفقےکےبارے میں مفید معلومات کا تبادلہ کریں۔
- اگر شوہر اور بیوی خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقوں پر عمل پیرا ہیں یا کوئی اور احتیاطی تدابیر استعمال کررہے ہیں تو بچے/بچیوں کی ماں سے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
- خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔
باہمی سوچ بچار (Brainstorm)
- اگر شوہر اس معاملے میں اپنی بیوی کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور دونوں باہمی رضامندی سے خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں پر عمل کرتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
- لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔
- مثال کے طور پر شوہر خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں پر عمل نہیں کرنا چاہتا یا پھر ان طریقوں کے استعمال کی وجہ سے بیوی اور شوہر دونوں گمراہ کُن افواہوں سے خوف زدہ ہیں ۔
رہنمائی فراہم کرنا (Coach)
- اگر شوہر موجود ہو اور بات کرنے پر رضا مند ہو تو دونوں شوہر اور بیوی سے مل کر بات کرنے کی کوشش کریں۔
- اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو بچے کی ماں کو خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں۔
- مثال کے طور پر شوہر کو بتائیں کہ خاندانی منصوبہ بندی کس طرح ان کی بچے/بچیوں کی بہتر نشونما اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کرادار ادا کر سکتی ہے۔
- خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقوں پر رہنمائی فراہم کریں۔
اہم پیغامات
- شوہر اور بیوی دونوں کو بلا تکلف اور آزادانہ طور پر خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقوں کے بارے میں آپس میں بات چیت کرنی چاہئیے۔
- خاندانی منصوبہ بندی کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے۔
- خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے اور اشیاء کا استعمال محفوظ ہے۔ان اشیاء اور طریقوں کے مضرِ صحت اثرات کم اور قابل علاج ہیں۔
- خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں ، احتیاطی تدابیر ، اشیاء اور ادویات کی دستیابی اور استعمال کے حوالے سے میاں بیوی کو ہیلتھ ورکر سے مشورہ کرنا چاہئیے۔
- بچے/بچیوں کی صحت اور بہتر نشونما کے لیےضروری ہے کہ بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ ہونا چاہئیے۔
- بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفہ ماں کو پہلے بچے کی پیدائش کے بعد مکمل صحت مند ہونے اور آئندہ بچے کی پیدائش سے پہلے تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔