عملی مشق نمبر 20: بچوں کو زخمی ہونے سے بچانا
If you cannot view the above video, you can instead download it.
معلوماتی تبادلہ (Ask)
- والدہ سے پوچھیں کہ ان کی نظر میں بچوں کو عام طور پرکس قسم کی چوٹیں لگتی ہیں۔
- والدین سے پوچھیں کہ بچوں کو چوٹ سے بچاؤ اور ان کے تحفظ کے لیے دیہات یا گرد و نواح کے علاقوں میں عمومی طور پر کیا اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔
باہمی سوچ بچار (Brainstorm)
- اگر والدین یا خاندان کے دیگر افراد بچوں کو چوٹ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیراختیار کرتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
- اس بات پر والدین یا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بات چیت کریں کہ بچوں کو چوٹ لگنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟ والدین کی کوتاہی، گھراورگرد ونواح میں پالتو جانوروں کا ہونا اور بچوں کی مناسب نگرانی نہ کرنا تو کہیں بچوں کو چوٹ لگنے کی وجہ نہیں ہے؟
رہنمائی فراہم کرنا (Coach)
- بچوں کو گھر میں چوٹ سے بچانے کے حوالے سے چند احتیاطی تدابیر بارے والدین کو بتائیں۔
- بچوں کو چوٹ سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے والدین اور خاندان کے دیگر افراد کے کلیدی کردار کے بارے میں بتائیں۔
اہم پیغامات
- بچوں پہ نظر رکھیں تا کہ انہیں کھیل کُود کے دوران چوٹ یا کسی حادثے وغیرہ سے بچایا جا سکے۔
- بچوں کو صحت مند زندگی اور تحفظ دینے کے لیے انہیں سمندر یا دریا کے قریب جانے یا گھروں میں چولہے، آگ اور بجلی کی تاروں اور سوئچ سے ہمیشہ دور رکھیں۔
- ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ باکس ) کا سامان گھر میں لازمی رکھیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں ہونے والی کمی کو پورا کرتے رہیں۔
- اگر بچے کو چوٹ لگ جائے تو فوری قریبی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔