عملی مشق نمبر4: ماہرانہ دایا گیری
If you cannot view the above video, you can instead download it.
معلوماتی تبادلہ (Ask)
- خاتون (ماں) سے پوچھیں کہ کیا وہ زچہ بچہ کی ماہر کے بارے میں جانتی ہیں۔
- کیا آپ کے بچوں کی پیدائش کے دوران کسی بھی پیچیدگی سے بچنے کے لیے وہاں کوئی زچہ بچہ کی ماہر بھی موجود تھیں اگر نہیں تو کیوں؟
- گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔
باہمی سوچ بچار (Brainstorm)
- اگر ماں یا خاندان کے دیگر افراد بچے کی پیدائش کے دوران زچہ بچہ کی ماہر کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور اس کی افادیت سے بخوبی آگاہ ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
- اگر ایسا نہیں ہے تو وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔ اگر بچے کی پیدائش کے عمل کے دوران ماں کے ساتھ زچہ بچہ کی ماہر موجود نہیں ہیں تو اس کی وجہ کیا ہے اور اس حوالے سے ماں کو کیسے مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔ ماں کا زچہ بچہ کی ماہر پراعتماد نہ کرنا، زچہ بچہ کی ماہر کی فیس کی ادائیگی میں مالی مشکلات یا سفری فاصلہ بھی چند بنیادی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
رہنمائی فراہم کرنا (Coach)
- خاتون (ماں) کوبچے کی پیدائش سے قبل اس سارے عمل سے گزرنے کے لیے پیسے جمع کرنے کی تلقین کریں اور اس حوالے سے اس کی رہنمائی کریں۔حاملہ خاتون کو چاہئیے کہ بچے کی پیدائش سے قبل زچہ بچہ کی ماہر سے اپنا مکمل چیک اپ کروائیں اور پیدائشی عمل سے گزرنے کے لیے پہلے سے کسی زچہ بچہ ماہر کا انتظام کر کے رکھیں۔
- خاتوں (ماں) کو اس حوالے سے اپنے شوہر/فیملی سے بات چیت کرنےمیں رہنمائی فراہم کریں۔
اہم پیغامات
- یہ بہت اہم ہے کہ آپ اپنی کمیونٹی میں کسی ماہر زچہ بچہ کے بارے میں جانتے ہوں۔
- جب خاتون حاملہ ہو تو میاں بیوی دونوں کو اکھٹے زچہ بچہ کے ماہر سے باقاعدہ چیک اپ کروائیں۔
- زچہ بچہ کی ماہر مندرجہ ذیل خدمات فراہم کر سکتی ہے:
- پیدائشی عمل کو محفوظ انداز میں سرانجام دینے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
- پیچیدہ علامات کی نشاندہی کرسکتی ہے۔
- پیچیدہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں زچہ بچہ کی ماہر ماں اور موقع پر موجود فیملی کے افراد کو رہنمائی فراہم کرسکتی ہے۔
- پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر زچہ بچہ کی ماہر متعلقہ شعبے کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔